☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت دور کے رشتہ داروں کی بجائے اپنے خاوند اور زیر پرورش بچّوں پر صدقہ کرے تو اسے دگنا اجر ملتا ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نفلی صدقہ کے متعلق ابواب کا مجموعہ← عورت دور کے رشتہ داروں کی بجائے اپنے خاوند اور زیر پرورش بچّوں پر صدقہ کرے تو اسے دگنا اجر ملتا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2463 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، ابْنُ نُمَيْرٍ ، الأَعْمَشُ ، شَقِيقٍ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، زَيْنَبَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ، وَقَالَ: " تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ"، قَالَتْ: وَكُنْتُ أَعُولُ عَبْدَ اللَّهِ، وَبَنَاتِي فِي حِجْرِي، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: إِيتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلْهُ، هَلْ تُجْزِئُ ذَلِكَ عَلَى أَنْ أُوجِبَهُ عَنْكُمْ مَعَ الصَّدَقَةِ؟ قَالَ: لا بَلْ آتِيهِ، فَسَلِيهِ، قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ، فَجَلَسْتُ عِنْدَ الْبَابِ، وَكَانَتْ قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيْهِ الْمَهَابَةُ، فَوَجَدْتُ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ حَاجَتُهَا مِثْلُ حَاجَتِي، فَخَرَجَ عَلَيْنَا بِلالٌ، فَقُلْنَا: سَلْهُ، وَلا تُحَدِّثْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَحْنُ، فَقَالَ: امْرَأَتَانِ تَعُولانِ أَزْوَاجَهُمَا وَيَتَامَى فِي حُجُورِهِمَا، أَتُجْزِئُ ذَلِكَ عَنْهُمَا مِنَ الصَّدَقَةِ؟ فَقَالَ لَهُ: مَنْ هُمَا؟ قَالَ: زَيْنَبُ، وَامْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: أَيُّ الزَّيَانِبِ؟ قَالَ: امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَامْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ:" نَعَمْ، لَهُمَا أَجْرَانِ: أَجْرُ الْقَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں صدقہ کرنے کا حُکم دیا اور فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت، صدقہ کرو خواہ اپنے زیور میں سے ہی سہی۔“ وہ فرماتی ہیں کہ میں عبداللہ اور اپنے زیر پرورش بچّوں پر خرچ کرتی تھی تو میں نےسیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھ کر آؤ کہ کیا میرا تم پر خرچ کرنا صدقے سے مجھے کفایت کریگا؟ وہ کہتے ہیں کہ نہیں، بلکہ تم خود ہی آپ سے پوچھ کر آؤ۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور آپ کے دروازے پر بیٹھ گئی کیونکہ آپ کی ذات اقدس بڑی با رعب تھی (کوئی بھی شخص براہ راست جرأت نہ کرتا تھا) تو میں نے ایک انصاری عورت کو دیکھا جو میری طرح کا مسئلہ پوچھنے آئی تھی۔ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے تو ہم نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مسئلہ پوچھو مگر ہمارے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نہ بتانا کہ ہم کون ہیں؟ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ دو عورتیں اپنے خاوندوں اور زیر پرورش اپنے بچّوں پر خرچ کرتی ہیں، کیا ان کا یہ خرچ صدقے سے کفایت کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”یہ دو عورتیں کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ایک سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ہے اور دوسری ایک انصاری عورت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کونسی زینب؟“ انہوں نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود کی زوجہ محترمہ اور ایک انصاری خاتون ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (انہیں یہ خرچ کرنا صدقے سے کفایت کریگا) انہیں دہرا اجر ملیگا۔ ایک قرابت داری کا اجر اور دوسرا صدقے کا اجر۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 2463]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1466، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1000، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2463، 2464، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4248، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2582، والترمذي فى (جامعه) برقم: 635، 636، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1834، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7641، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1958، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16330»
حدیث نمبر: 2464 صحیح ابن خزیمہ
عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، الأَعْمَشُ ، إِبْرَاهِيمَ ، أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، زَيْنَبَ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَتْ: أَتَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِالْمَسْجِدِ، فَقَالَ: " يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، تَصَدَّقْنَ، وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ" ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَ حَدِيثِ ابْنِ نُمَيْرٍ مَعْنًى وَاحِدٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم مسجد میں تھیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت، صدقہ کرو خواہ اپنے زیورات میں سے کرو۔“ پھر ابن نمیر کی حدیث کے ہم معنی روایت بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَدَقَةِ التَّطَوُّعِ/حدیث: 2464]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1466، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1000، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2463، 2464، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4248، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2582، والترمذي فى (جامعه) برقم: 635، 636، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1834، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7641، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1958، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16330»