☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس مسنون مقدار کا بیان جو محاسب تخمینہ میں شمار نہیں کرے گا تاکہ وہ اس مقدار کے برابر ہوجائے جو مالک کھجور خشک ہونے سے پہلے تازہ کھجور کھالے گا یا دوسروں کو کھلادے گا اور یہ مقدار اس میں شامل نہیں ہوگی جس میں سے دسواں یا بیسواں حصّہ زکوٰۃ وصول کی جائے گی
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ← اس مسنون مقدار کا بیان جو محاسب تخمینہ میں شمار نہیں کرے گا تاکہ وہ اس مقدار کے برابر ہوجائے جو مالک کھجور خشک ہونے سے پہلے تازہ کھجور کھالے گا یا دوسروں کو کھلادے گا اور یہ مقدار اس میں شامل نہیں ہوگی جس میں سے دسواں یا بیسواں حصّہ زکوٰۃ وصول کی جائے گی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q2319 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
فَلَا يَخْرُصُهُ عَلَى صَاحِبِ الْمَالِ لِيَكُونَ قَدْرُ مَا يَأْكُلُهُ رُطَبًا وَيَطْعَمُهُ قَبْلَ يَبْسِ التَّمْرِ، غَيْرُ دَاخِلٍ فِيمَا يَخْرُجُ مِنْهُ الْعُشْرُ أَوْ نِصْفُ الْعُشْرِ
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 2319 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، يَحْيَى ، وَمُحَمَّدٌ ، شُعْبَةَ ، خُبَيْبَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ دِينَارٍ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَمُحَمَّدٌ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ خُبَيْبَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ: أَتَانَا وَنَحْنُ فِي السُّوقِ، فَقَالَ , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا خَرَصْتُمْ، فَخُذُوا وَدَعُوا الثُّلُثَ، فَإِنْ لَمْ تَأْخُذُوا أَوْ تَدَعُوا الثُّلُثَ شَكَّ شُعْبَةُ فِي الثُّلُثِ، فَدَعُوا الرُّبُعَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبدالرحمٰن بن مسعود سے روایت ہے کہ سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم بازار میں تھے تو اُنہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جب تم تخمینہ لگا کر زکٰوۃ وصول کرو تو (مالک کو) ایک تہائی معاف کردو اور اگر تم ایک تہائی اسے نہ چھوڑو تو ایک چوتھائی حصّہ معاف کردو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ/حدیث: 2319]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 387، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2319، 2320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3280، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1468، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2490، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1605، والترمذي فى (جامعه) برقم: 643، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2661، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7535، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15954»
حدیث نمبر: 2320 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، شُعْبَةَ ، خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ نِيَارٍ ، سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ
حَدَّثَنَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَسْعُودِ بْنِ نِيَارٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا خَرَصْتُمْ، فَخُذُوا وَدَعُوا الثُّلُثَ، فَإِنْ لَمْ تَدَعُوا الثُّلُثَ، فَدَعُوا الرُّبُعَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم پھلوں کا تخمینہ لگاؤ تو (اس کے مطابق زکوٰۃ) وصول کرلو اور ایک تہائی چھوڑدیا کرو اور اگر تم ایک تہائی نہ چھوڑ سکو تو ایک چوتھائی چھوڑدیا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ/حدیث: 2320]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 387، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2319، 2320، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3280، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1468، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2490، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1605، والترمذي فى (جامعه) برقم: 643، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2661، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7535، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15954»