☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اناج اور پھلوں میں واجب زکوٰۃ کی مقدار کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اناج اور پھلوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ← اناج اور پھلوں میں واجب زکوٰۃ کی مقدار کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q2307 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَالْفَرْقِ بَيْنَ الْوَاجِبِ فِي الصَّدَقَةِ فِيمَا سَقَتْهُ السَّمَاءُ أَوِ الْأَنْهَارُ أَوْ هُمَا، وَبَيْنَ مَا سُقِيَ بِالرِّشَاءِ، وَالدَّوَالِي
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 2307 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، عَمِّي ، يُونُسَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، ابْنِ عُمَرَ
سَمِعْتُ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، وَهُوَ يَقُولُ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِي بِخَطِّ يَدِي وَتَقْيِيدِي وَسَمَاعِي، عَنْ عَمِّي ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ الْعُشْرُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّانِيَةِ نِصْفُ الْعُشْرِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جس کھیتی کو بارش سیراب کرتی ہے اس میں دسواں حصّہ زکوٰۃ ہے اور جو رہٹ یا اونٹوں کے ذریعے سے سیراب کی جاتی ہے اس میں بیسواں حصّہ زکوٰۃ ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ/حدیث: 2307]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1483، وابن الجارود فى "المنتقى"، 383، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2307، 2308، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3285، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2487، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1596، والترمذي فى (جامعه) برقم: 640، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1817، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7579، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2031، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 10179»
حدیث نمبر: 2308 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، ابْنِ شِهَابٍ ، سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ فِيمَا سَقَتِ السَّمَاءُ وَالْعُيُونُ، أَوْ كَانَ عَثَرِيًّا الْعُشُورُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالنَّضْحِ، نِصْفُ الْعُشْرِ" . حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُرَّةَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، قَالَ الشَّافِعِيُّ: الْعَثَرِيُّ: الْبَعْلُ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عُثْمَانَ الْبَغْدَادِيَّ، يَحْكِي عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنِ الأَصْمَعِيِّ، قَالَ: الْبَعْلُ: مَا شَرِبَ بِعُرُوقِهِ مِنْ غَيْرِ سَقْيِ الْمَاءِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ زمینیں جو بارش یا چشمے سے سیراب ہوتی ہیں یا وہ بغیر سیراب کیے پیداوار دیتی ہوں تو اس میں دسواں حصّہ زکوٰۃ ہے اور جس کھیتی کو ڈول (کنویں) سے سیراب کیا جاتا ہو اس میں بیسواں حصّہ زکوٰۃ ہے۔“ امام شافعی رحمه الله فرماتے ہیں: عَثِرَيُّ سے مراد بَعْلُ ہے۔ امام اصمعی رحمه الله کہتے ہیں کہ بَعْلُ سے مراد وہ کھیتی ہے جو اپنی جڑوں کے ذریعے سے پانی حاصل کرلیتی ہے اور اسے باقاعدہ سیراب نہیں کیا جاتا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ/حدیث: 2308]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1483، وابن الجارود فى "المنتقى"، 383، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2307، 2308، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3285، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2487، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1596، والترمذي فى (جامعه) برقم: 640، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1817، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7579، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2031، وأخرجه ابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 10179»
حدیث نمبر: 2309 صحیح ابن خزیمہ
يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرٌو ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى بِخَبَرٍ غَرِيبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، وَحَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: قَالَ عَمْرٌو : وَحَدَّثَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَذْكُرُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " فِيمَا سَقَتِ الأَنْهَارُ وَالْغَيْمُ الْعُشُورُ، وَفِيمَا سُقِيَ بِالسَّانِيَةِ نِصْفُ الْعُشْرِ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَالَ لَنَا يُونُسُ مَرَّةً: أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ لَمْ يَقُلْ عِيسَى: وَالْغَيْمُ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو زمین بارشوں اور نہروں سے سیراب کی جائے اس میں دسواں حصّہ زکوٰۃ ہے اور جو کنویں سے ڈول کے ذریعے سے سیراب ہو اس میں بیسواں حصّہ زکوٰۃ واجب ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ یونس نے ہم سے کہا کہ ابو زبیر نے ان سے بیان کیا کہ عیسیٰ نے ابراہیم سے الغیم (بارش) کا لفظ بیان نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْحُبُوبِ وَالثِّمَارِ/حدیث: 2309]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 981، وابن الجارود فى "المنتقى"، 382، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2309، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2488، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1597، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7582، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2037، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14892»