☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مویشیوں کو زکوٰۃ وصول کرتے وقت اپنے ٹھکانے پر منگوانا منع ہے۔ مویشیوں کی زکوٰۃ ان کے مالکوں کے ٹھکانے پر وصول کرنے کا حُکم ہے۔ انہیں تحصیل دار کے پاس مویشی لانے کا حُکم نہیں دیا جائے گا تاکہ وہ ان کی زکوٰۃ وصول کرے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اونٹ ، گائے اور بکریوں کی زکوٰۃ کے ابواب کا مجموعہ← مویشیوں کو زکوٰۃ وصول کرتے وقت اپنے ٹھکانے پر منگوانا منع ہے۔ مویشیوں کی زکوٰۃ ان کے مالکوں کے ٹھکانے پر وصول کرنے کا حُکم ہے۔ انہیں تحصیل دار کے پاس مویشی لانے کا حُکم نہیں دیا جائے گا تاکہ وہ ان کی زکوٰۃ وصول کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q2280 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَالْأَمْرِ بِأَخْذِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي فِي دِيَارِ مَالِكِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يُؤْمَرُوا بِجَلَبِ الْمَوَاشِي إِلَى السَّاعِي لِيَأْخُذَ صَدَقَتَهُمَا
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2280 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْفَتْحِ، وَهُوَ يَقُولُ:" أَيُّهَا النَّاسُ، مَا كَانَ مِنْ حِلْفٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَإِنَّ الإِسْلامَ لَمْ يَزِدْهُ إِلا شِدَّةً، وَلا حِلْفَ فِي الإِسْلامِ، الْمُسْلِمُونَ يَدٌ عَلَى مَنْ سِوَاهُمْ، يُجِيرُ عَلَيْهِمْ أَدْنَاهُمْ، وَيُرُدُّ عَلَيْهِمْ أَقْصَاهُمْ، وَيُرُدُّ سَرَايَاهُمْ عَلَى قَعَدِهِمْ، لا يُقْتَلُ مُؤْمِنٌ بِكَافِرٍ، دِيَةُ الْكَافِرِ نِصْفُ دِيَةِ الْمُؤْمِنِ، لا جَلَبَ وَلا جَنَبَ، وَلا تُؤْخَذُ صَدَقَاتُهُمْ إِلا فِي دِيَارِهِمْ".
فَبِهَذَا الإِسْنَادِ سَوَاءٌ، فَبِهَذَا الإِسْنَادِ سَوَاءٌ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَكْتُبُ عَنْكَ مَا سَمِعْتُ؟ قَالَ:" نَعَمْ"، قُلْتُ: فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَى؟ قَالَ:" نَعَمْ، فَإِنَّهُ لا يَنْبَغِي لِي أَنْ أَقُولَ فِي ذَلِكَ إِلا حَقًّا" .
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فتح مکّہ والے سال فرماتے ہوئے سنا کہ ”اے لوگو، باہمی تعاون وحمایت کے جو معاہدے جاہلیت میں ہوئے تھے تو اسلام کو مزید تقویت دیگا اور اب اسلام میں (دوسروں پر ظلم و ستم کرنے کے لئے) باہمی حمایت و نصرت کے معاہدے نہیں ہوںگے۔ تمام مسلمان کافروں کے مقابلے میں متحد و متفق ہوںگے۔ ایک ادنیٰ اور کمزور مسلمان بھی کسی کو پناہ دے سکتا ہے اور ان کا دُور دراز کا مسلمان بھی ان کی دی ہوئی پناہ کی پاسداری کریگا (یا ان کے آگے جانے والا لشکر پچھلے مجاہدین کو غنیمت میں شریک کریگا) اور ان کے حملہ آور مجاہدین (معسکر میں) بیٹھنے والوں کو غنیمت میں شریک کریںگے۔ مؤمن شخص کو کافر کے بدلے میں قتل نہیں کیا جائیگا۔ کافر کی دیت مسلمان کی دیت سے آدھی ہے۔ زکوٰۃ کے لئے جانور اکٹھے کرکے تحصیلدار کے ٹھکانے پر نہیں لائے جائیںگے اور نہ ان کو ٹھکانوں سے دور لے جایا جائیگا اور جانوروں کی زکوٰۃ مالکوں کے ٹھکانوں پر ہی وصول کی جائیگی۔“ اس سند سے روایت ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول، میں آپ کے فرامین لکھ لیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں“ میں نے عرض کیا کہ آپ کے غصّے اور خوشی دونوں حالتوں میں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں کیونکہ میرے لائق نہیں کہ میں دین کے بارے میں حق کے سوا کچھ کہوں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَدَقَةِ الْمَوَاشِي مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ/حدیث: 2280]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 380، 844، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2280، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4856، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1390، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2653، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7455، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3472، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6792»