☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احادیث: [2206]
Sahih Ibn Khuzaimah
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← رمضان المبارک میں قیام کرنے کے ابواب کا مجموعہ← احادیث: [2206]
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 2206 Sahih Ibn Khuzaimah
أَبُو قُدَامَةَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ ، دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، أَبِي ذَرٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو قُدَامَةَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُضَيْلِ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، قَالَ: صُمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَمَضَانَ، فَلَمْ يَقُمْ بِنَا حَتَّى بَقِيَ سَبْعٌ مِنَ الشَّهْرِ، فَقَامَ بِنَا، حَتَّى ذَهَبَ ثُلُثُ اللَّيْلِ، ثُمَّ لَمْ يَقُمْ بِنَا، فِي السَّادِسَةِ، وَقَامَ بِنَا فِي الْخَامِسَةِ حَتَّى ذَهَبَ شَطْرُ اللَّيْلِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، لَوْ نَفَّلْنَا بَقِيَّةَ لَيْلَتِنَا هَذِهِ؟ قَالَ:" إِنَّهُ مَنْ قَامَ مَعَ الإِمَامِ حَتَّى يَنْصَرِفَ، كُتِبَ لَهُ قِيَامُ لَيْلَةٍ". ثُمَّ لَمْ يُصَلِّ بِنَا حَتَّى بَقِيَ ثَلاثٌ مِنَ الشَّهْرِ، فَقَامَ بِنَا فِي الثَّالِثَةِ، وَجَمَعَ أَهْلَهُ وَنِسَاءَهُ فَقَامَ بِنَا، حَتَّى تَخَوَّفْنَا أَنْ يَفُوتَنَا الْفَلاحُ . قُلْتُ: وَمَا الْفَلاحُ؟ قَالَ: السَّحُورُ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رمضان المبارک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ روزے رکھے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں قیام نہیں کرایا۔ حتّیٰ کہ رمضان کے سات دن باقی رہ گئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں قیام کرایا حتّیٰ کہ ایک تہائی رات گزر گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چھٹی رات میں ہمیں قیام نہیں کرایا اور پانچویں رات ہمیں آدھی رات تک نفل پڑھائے تو میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، کاش آپ ہمیں ہماری بقیہ رات بھی نفل پڑھاتے تو کیا ہی اچھا ہوتا۔ آپ نے فرمایا: ”بیشک جس شخص نے امام کے ساتھ قیام کیا حتّیٰ کہ امام فارغ ہوگیا تو اُس کے لئے پوری رات کا قیام لکھا جاتا ہے پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں قیام نہ کرایا حتّیٰ کہ تین دن باقی رہ گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے تیسری رات ہمیں قیام کرایا اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے گھر والوں اور عورتوں کو بھی جمع کیا اور ہمیں اس قدر طویل قیام کرایا کہ ہمیں خطرہ ہوا کہ ہماری فلاح رہ جائے گی۔ میں نے عرض کی کہ فلاح کیا ہے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ ”سحری کا کھانا“۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2206]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 443، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2206، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2547، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1363، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1375، والترمذي فى (جامعه) برقم: 806، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1327، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4683، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21818»