☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ تعالیٰ کی راہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت کا بیان - جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے جہنّم سے ستّر سال دور کردیتا ہے - اس سلسلے میں ایک مجمل غیر مفسر روایت کا ذکر
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ← اللہ تعالیٰ کی راہ میں روزہ رکھنے کی فضیلت کا بیان - جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تعالیٰ اُسے جہنّم سے ستّر سال دور کردیتا ہے - اس سلسلے میں ایک مجمل غیر مفسر روایت کا ذکر
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2112 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، سُهَيْلٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي صَالِحٍ ، النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ الأَنْصَارِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
حَدَّثَنَا أَبُو بِشْرٍ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ سُهَيْلٍ وَهُوَ ابْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِي عَيَّاشٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَصُومُ يَوْمًا عَبْدٌ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلا بَاعَدَ اللَّهُ بِذَلِكَ الْيَوْمِ وَجْهَهُ عَنِ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” جو بندہ بھی اللہ کی راہ میں ایک روزہ رکھتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس دن کی وجہ سے اُس کا چہرہ جہنم کی آگ سے ستّر سال دور کر دیتا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2112]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2840، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1153، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2112، 2113، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3417، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2243، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1623، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2444، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1717، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2423، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8543، 18648، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8105»