☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دن روزہ رکھنے اور دو دن ناغہ کرنے کی استطاعت ملنے کی تمنّا کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نفلی روزوں کے ابواب کا مجموعہ← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک دن روزہ رکھنے اور دو دن ناغہ کرنے کی استطاعت ملنے کی تمنّا کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 2111 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، غَيْلانُ بْنُ جَرِيرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ ، أَبِي قَتَادَةَ ، عُمَرُ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أنا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا غَيْلانُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيُّ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَكَيْفَ بِمَنْ يَصُومُ يَوْمَيْنِ، وَيُفْطِرُ يَوْمًا؟ قَالَ:" وَيُطِيقُ ذَلِكَ أَحَدٌ؟" قَالَ: فَكَيْفَ بِمَنْ يَصُومُ يَوْمًا، وَيُفْطِرُ يَوْمًا؟ قَالَ:" ذَاكَ صَوْمُ دَاوُدَ". قَالَ: فَكَيْفَ بِمَنْ يَصُومُ يَوْمًا، وَيُفْطِرُ يَوْمَيْنِ؟ قَالَ:" وَدِدْتُ أَنِّي طُوِّقْتُ ذَلِكَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے عرض کیا، جو شخص دو دن روزہ رکھے اور ایک دن ناغہ کرے اس کا کیا حال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی شخص اس کی طاقت رکھتا ہے؟ تو انہوں نے عرض کی کہ اس شخص کا کیا حال ہے جو ایک دن روزہ رکھتا ہے اور ایک دن روزہ چھوڑتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ طریقہ حضرت داؤد عليه السلام کے روزوں کا ہے۔“ انہوں نے پوچھا تو وہ شخص کیسا ہے جو ایک دن روزہ رکھے اور دو دن نہ رکھے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میری خواہش اور چاہت ہے کہ مجھے بھی اس کی طاقت نصیب ہو۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2111]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2111، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1713»