☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
رمضان المبارک میں بغیر شرعی رخصت کے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنے پر سخت وعید کا بیان بشرطیکہ حدیث صحیح ہو کیونکہ میں ابن مطوس اور اس کے والد کو نہیں جانتا، جناب حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا ہے کہ وہ ابومطوس کو ملے ہیں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← روزہ دار کا روزہ توڑنے والے افعال کے ابواب کا مجموعہ← رمضان المبارک میں بغیر شرعی رخصت کے جان بوجھ کر روزہ چھوڑنے پر سخت وعید کا بیان بشرطیکہ حدیث صحیح ہو کیونکہ میں ابن مطوس اور اس کے والد کو نہیں جانتا، جناب حبیب بن ابی ثابت نے بیان کیا ہے کہ وہ ابومطوس کو ملے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1987 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، الصَّنْعَانِيُّ ، خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، شُعْبَةُ ، حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، ابْنِ الْمُطَوِّسِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ بُنْدَارٌ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَحَدَّثَنَا الصَّنْعَانِيُّ ، نا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ الْمُطَوِّسِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَفْطَرَ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ فِي غَيْرِ رُخْصَةٍ رَخَّصَهَا اللَّهُ، لَمْ يَقْضِ عَنْهُ صَوْمُ الدَّهْرِ" . زَادَ فِي خَبَرِ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ:" وَإِنْ صَامَهُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے اللہ تعالیٰ کی عنایت کی ہوئی رخصت کے بغیر رمضان المبارک کا ایک روزہ چھوڑ دیا تو اُس روزے کی قضا عمر بھر کے روزہ سے نہیں دی جا سکتی ـ“ جناب محمد بن جعفر کی روایت میں یہ اضافہ ہے، ”اگرچہ وہ (ساری عمر) روزے رکھے (تو بھی قضا ادا نہ ہو گی) ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1987]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1987، 1988، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3265، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2396، والترمذي فى (جامعه) برقم: 723، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1672، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8161، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2404، 2406، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9136»
حدیث نمبر: 1988 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، أَبِي دَاوُدَ ، شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ ، عَنْ شُعْبَةَ بِهَذَا الإِسْنَادِ مِثْلَهُ، وَزَادَ قَالَ شُعْبَةُ: قَالَ حَبِيبٌ: فَلَقِيتُ أَبَا الْمُطَوِّسِ فَحَدَّثَنِي بِهِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے مذکورہ بال حدیث کی ایک اور سند بیان کئ ہے اس میں ہے کہ جناب کہتے ہیں میں ابومتوسط کو ملا تو اُنہو ں نے مجھے یہ حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1988]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1987، 1988، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3265، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2396، والترمذي فى (جامعه) برقم: 723، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1672، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8161، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2404، 2406، وأحمد فى (مسنده) برقم: 9136»