☽ 4 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مجمل غیر مفسر لفظ کے ساتھ اس دن کے روزے کی ممانعت کا بیان جس کے بارے میں شک ہو کہ یہ رمضان کا ہے یا شعبان کا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← چاند اور ماہِ رمضان کے روزوں کی ابتداء کے وقت پر مشتمل ابواب کا مجموعہ← مجمل غیر مفسر لفظ کے ساتھ اس دن کے روزے کی ممانعت کا بیان جس کے بارے میں شک ہو کہ یہ رمضان کا ہے یا شعبان کا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1914 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أَبُو خَالِدٍ ، عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، عَمَّارٌ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ مَا لا أُحْصِي غَيْرَ مَرَّةٍ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَمَّارٍ، فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ، فَقَالَ: كُلُوا، فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ، فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ عَمَّارٌ : " مَنْ صَامَ الْيَوْمَ الَّذِي يُشَكُّ فِيهِ فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عمار رضی اللہ عنہ کے پاس تھے تو اُن کے پاس ایک بُھنی ہوئی بکری لائی گئی۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ کھاؤ۔ تو کچھ لوگ پیچھے ہٹ گئے۔ اُس نے کہا کہ میں روزے سے ہوں ـ تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جس شخص نے شک والے دن کا روزہ رکھا تو اُس نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نافرمانی کی ـ“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1914]
تخریج الحدیث
«صحيح لغيره، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1914، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3585، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1547، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2187، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2509، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2334، والترمذي فى (جامعه) برقم: 686، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1724، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1645، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8049، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2150»