☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
روزے کے ذریعے جہنّم سے ڈھال حاصل کرنا، کیونکہ اللہ تعالی نے روزے کو جہنّم سے ڈھال بنایا ہے۔ ہم آگ سے اللہ تعالی کی پناہ میں آتے ہیں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← ماہ رمضان اور اس کے روزوں کے فضائل کے ابواب کا مجموعہ← روزے کے ذریعے جہنّم سے ڈھال حاصل کرنا، کیونکہ اللہ تعالی نے روزے کو جہنّم سے ڈھال بنایا ہے۔ ہم آگ سے اللہ تعالی کی پناہ میں آتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1890 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٌ ، أَبِي صَالِحٍ الزَّيَّاتِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الصَّوْمُ جُنَّةٌ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1890]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1894، 1904، 5927، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1151، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1099، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1890، 1896، 1997، 1898، 1899، 1900، 1992، 1993، 1994، 1996، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3416، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1575، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2213، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2363، والترمذي فى (جامعه) برقم: 764، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1638، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8206، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7295»
حدیث نمبر: 1891 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، سَعِيدٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدَ ، مُطَرِّفٍ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، قَالَ: أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنِي سَعِيدٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي هِنْدَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، فَدَعَا بِلَبَنٍ لِيَسْقِيَهُ، فَقُلْتُ: إِنِّي صَائِمٌ، فَقَالَ: إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الصِّيَامُ جُنَّةٌ مِنَ النَّارِ، كَجُنَّةِ أَحَدِكُمْ مِنَ الْقِتَالِ" قَالَ: " وَصِيَامٌ حَسَنٌ صِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب مطرف بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو تو اُنہوں نے مجھے پلانے کے لئے دودھ منگوایا تو میں نے عرض کی کہ میں روزے سے ہوں۔ تو اُنہوں نے فرمایا: ” بیشک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ” روزہ جہنّم سے اسی طرح ڈھال ہے جس طرح تم میں سے کسی شخص کی جنگی ڈھال ہوتی ہے۔“ اور فرمایا: ”بہترین روزے ہر مہینے تین دن کے روزے رکھنا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1891]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1891، 2125، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3649، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2229، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1639، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16531»