عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، ابْنِ عَجْلانَ ، عِيَاضٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَفِظْنَاهُ مِنِ ابْنِ عَجْلانَ , عَنْ عِيَاضٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: كَانَ مَرْوَانُ يَخْطُبُ، فَصَلَّى أَبُو سَعِيدٍ , فَجَاءَتْ إِلَيْهِ الأَحْرَاسُ لِيُجْلِسُوهُ , فَأَبَى حَتَّى صَلَّى , فَلَمَّا قَضَى الصَّلاةَ أَتَيْنَاهُ , فَقُلْنَا لَهُ: كَادُوا يَفْعَلُونَ بِكَ , غَفَرَ اللَّهُ لَكَ. فَقَالَ:" لَنْ أَدَعَهُمَا أَبَدًا بَعْدَ أَنْ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
الترجمة: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عیاض، سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ مروان خطبہ دے رہا تھا تو سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نے نماز پڑھنا شروع کردی ـ تو محافظ اُنہیں بٹھانے کے لئے آگئے تو سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے بیٹھنے سے انکار کر دیا حتّیٰ کہ نماز ادا کرلی۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو ہم اُن کے پاس آئے اور اُن سے عر ض کی کہ اللہ آپ کی بخشش فرمائے یہ لوگ آپ کو تکلیف دینا ہی چاہتے تھے۔ تو اُنہوں نے فرمایا کہ میں یہ دو رکعات ہرگز ہرگز نہیں چھوڑوں گا جبکہ میں ان کا حُکم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سن چکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1830]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1799، 1830، 2481، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2503، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1058، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1407، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1675، والترمذي فى (جامعه) برقم: 511، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1113، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5775، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11248»