☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خطبہ جمعہ میں منبر پر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے اور بارش کی دعا کے سوا منبر پر دونوں ہاتھ بلند کرنے کی کراہت کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان ، خطبہ جمعہ ، اور اس دوران مقتدیوں کا بغور خطبہ سُننا اور خاموش رہنا اور ان افعال کے ابواب کا مجموعہ جو اُن کے لئے جائز ہیں اور جو منع ہیں← خطبہ جمعہ میں منبر پر شہادت کی انگلی سے اشارہ کرنے اور بارش کی دعا کے سوا منبر پر دونوں ہاتھ بلند کرنے کی کراہت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1793 صحیح ابن خزیمہ
يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، جَرِيرٌ ، حُصَيْنٍ ، عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، هُشَيْمٌ ، حُصَيْنٌ ، عُمَارَةُ
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ حُصَيْنٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيَّ، قَالَ: خَطَبَ بِشْرُ بْنُ مَرْوَانَ وَهُوَ رَافِعٌ يَدَيْهِ يَدْعُو , فَقَالَ عُمَارَةُ : قَبَّحَ اللَّهُ هَاتَيْنِ الْيَدَيْنِ , رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَلَى الْمِنْبَرِ , وَمَا يَقُولُ إِلا هَكَذَا، يُشِيرُ بِإِصْبَعِهِ" . هَذَا حَدِيثُ جَرِيرٍ. وَفِي حَدِيثِ هُشَيْمٍ: شَهِدْتُ عُمَارَةَ بْنَ رُوَيْبَةَ الثَّقَفِيَّ فِي يَوْمِ عِيدٍ , وَبِشْرُ بْنُ مَرْوَانَ يَخْطُبُنَا , فَرَفَعَ يَدَيْهِ فِي الدُّعَاءِ , وَزَادَ: وَأَشَارَ هُشَيْمٌ بِالسَّبَّابَةِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: رَوَاهُ شُعْبَةُ , وَالثَّوْرِيّ، عَنْ حُصَيْنٍ، فَقَالا: رَأَى بِشْرَ بْنَ مَرْوَانَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ بشر بن مروان نے خطبہ دیا اور (خطبہ کے دوران) وہ ہاتھ اُٹھا کر دعا کر رہا تھا توسیدنا عمارہ رضی اللہ عنہ نے کہا اللہ ان دونوں ہاتھوں کا ستیاناس کرے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو منبر پر دیکھا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صرف اپنی شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے تھے ـ یہ جناب جریر کی حدیث ہے ـ جناب ہشیم کی روایت میں ہے کہ میں سیدنا عمارہ بن رویبہ ثقفی رضی اللہ عنہ کے پاس عید والے دن حاضر ہوا جبکہ بشر مردان ہمیں خطبہ دے رہا تھا تو اُس نے دعا کے لئے دونوں ہاتھ بلند کیے۔ اور یہ اضافہ بیان کیا ہشیم نے شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ امام شعبہ اور ثوری نے حصین سے یہ الفاظ روایت کیے ہیں کہ اُنہوں نے بشر بن مروان کو جمعہ کے دن منبر پر دیکھا۔ امام ابوبکر رحمه الله نے امام شعبہ اور سفیان ثوری رحمہ الله کی روایت کی سند بیان کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1793]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 874، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1451، 1793، 1794، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1411، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 515، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5855، 5856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17492»
حدیث نمبر: 1794 صحیح ابن خزیمہ
يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، شُعْبَةُ ، مُسْلِمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانَ ، حُصَيْنٍ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا أَبُو دَاوُدَ ، نا شُعْبَةُ ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، جَمِيعًا، عَنْ حُصَيْنٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت کتا ب العیدین میں لکھوا چکا ہوں۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1794]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 874، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1451، 1793، 1794، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1411، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1104، والترمذي فى (جامعه) برقم: 515، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5855، 5856، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17492»