☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جمعہ کے لئے جلدی جانے والوں کی فضیلت کی مثال قربانی کرنے والوں کے ساتھ دی گئی ہے اور اس بات کی دلیل کہ جمعہ کے لئے جلدی جانے والا دیر سے جانے والے سے افضل ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← جمعہ کے لئے جلدی اور پیدل چل کر جانے کے ابواب کا مجموعہ← جمعہ کے لئے جلدی جانے والوں کی فضیلت کی مثال قربانی کرنے والوں کے ساتھ دی گئی ہے اور اس بات کی دلیل کہ جمعہ کے لئے جلدی جانے والا دیر سے جانے والے سے افضل ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1768 صحیح ابن خزیمہ
زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ أَبُو هَاشِمٍ ، مُبَشِّرٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ ، الأَوْزَاعِيِّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ أَبُو هَاشِمٍ ، نا مُبَشِّرٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الْمُسْتَعْجِلُ إِلَى الصَّلاةِ كَالْمُهْدِي بَدَنَةً , وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي بَقَرَةً , وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي شَاةً , وَالَّذِي يَلِيهِ كَالْمُهْدِي طَيْرًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نماز (جمعہ) کے لئے جلدی جانے والا اونٹ کی قربانی کرنے والے کی طرح اجر وثواب کا مستحق ہے۔ اس کے بعد آنے والے کو گائے کی قربانی کرنے والے کے برابر ثواب ملتا ہے ـ اس کے بعد والے کو بکری کی قربانی کرنے والے کے جیسا ثواب ملتا ہے اور اس کے بعد آنے والے کو پرندہ (مرغی) کی قربانی کرنے والے کے ثواب جتنا ثواب ملتا ہے -“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1768]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 929، 3211، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 850، وابن الجارود فى "المنتقى"، 315، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1727، 1768، 1769، 1770، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2770، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 863، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1092، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5941، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7378»