☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سلام پھیرتے ہی اُٹھ جاتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے عورتیں نہیں ہوتی تھیں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← عورتوں کے نماز باجماعت ادا کرنے کے ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت سلام پھیرتے ہی اُٹھ جاتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے عورتیں نہیں ہوتی تھیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1718 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَاسْتِحْبَابِ ثُبُوتِ الْإِمَامِ جَالِسًا إِذَا كَانَ خَلْفَهُ نِسَاءٌ لِيَرْجِعَ النِّسَاءُ قَبْلَ أَنْ يَلْحَقَهُمُ الرِّجَالُ.
امام کا اُس وقت بیٹھے رہنا مستحب ہے جب اس کے پیچھے عورتیں ہوں تاکہ وہ مردوں کے ملنے سے پہلے واپس لوٹ جائیں [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ/حدیث: Q1718]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1718 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، يُونُسُ ، الزُّهْرِيِّ ، هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أُمَّ سَلَمَةَ
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، حَدَّثَتْنِي هِنْدُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبَرَتْهَا، أَنَّ " النِّسَاءَ كُنَّ فِي عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَلَّمْنَ مِنَ الْمَكْتُوبَةِ قُمْنَ , وَثَبَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ صَلَّى خَلْفَهُ مِنَ الرِّجَالِ , فَإِذَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ الرِّجَالُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ بیان کر تی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عہد مبارک میں جب عورتیں فرض نماز سے سلام پھیرتیں تو اُٹھ جاتیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے ساتھ نماز ادا کرنے والے مرد بیٹھے رہتے - پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُٹھتے تو مرد بھی اُٹھ جاتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ النِّسَاءِ فِي الْجَمَاعَةِ/حدیث: 1718]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 837، 849، 850، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1718، 1719، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2233، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1332، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1040، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 932، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3052، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27184»