☽ 5 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نابینا آدمیوں کو جماعت میں حاضر ہونے کے حُکم کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← کتاب المسند سے اختصار کے ساتھ نماز میں امامت اور اُس میں موجود سنّتوں کی کتاب← نابینا آدمیوں کو جماعت میں حاضر ہونے کے حُکم کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1479 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَإِنْ كَانَتْ مَنَازِلُهُمْ نَائِيَةً عَنِ الْمَسْجِدِ، لَا يُطَاوِعُهُمْ قَائِدُوهُمُ بِإِتْيَانِهِمْ إِيَّاهُمُ الْمَسَاجِدَ، وَالدَّلِيلِ عَلَى أَنَّ شُهُودَ الْجَمَاعَةِ فَرِيضَةٌ لَا فَضِيلَةٌ، إِذْ غَيْرُ جَائِزٍ أَنْ يُقَالَ: لَا رُخْصَةَ لِلْمَرْءِ فِي تَرْكِ الْفَضِيلَةِ
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1479 صحیح ابن خزیمہ
عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، حَصِينُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ
نَا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، حَدَّثَنَا حَصِينُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَقْبَلَ النَّاسَ فِي صَلاةِ الْعِشَاءِ، فَقَالَ:" لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آتِيَ هَؤُلاءِ الَّذِينَ يَتَخَلَّفُونَ عَنْ هَذِهِ الصَّلاةِ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ"، فَقَامَ ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ عَلِمْتَ مَا بِي، وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ، قَالَ:" أَتَسْمَعُ الإِقَامَةَ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" فَاحْضُرْهَا"، وَلَمْ يُرَخِّصْ لَهُ . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ اللَّفْظَةُ: وَلَيْسَ لِي قَائِدٌ، فِيهَا اخْتِصَارٌ أَرَادَ عِلْمِي وَلَيْسَ قَائِدٌ يُلازِمُنِي كَخَبَرِ أَبِي رَزِينٍ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز عشاء کے وقت لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”میں نے ارادہ کیا ہے کہ میں اس نماز سے پیچھے رہنے والے لوگوں کے پاس جاؤں اور اُن کے گھروں کو جلا دوں۔ تو سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے کھڑے ہو کر عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ کو یقیناً میری تکلیف اور عذر کا علم ہے اور میرا کوئی راہنما بھی نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اذان سنتے ہو؟“ اُس نے جواب دیا کہ جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر اس میں حاضر ہوا کرو۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں رخصت نہ دی۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میرا کوئی راہنما نہیں ہے۔ اس لفظ میں اختصار ہے۔ میرے علم کے مطابق ان کا ارادہ یہ تھا کہ میرا مستقل راہنما کوئی نہیں ہے۔ جیسا کہ ابو رزین کی روایت میں ہے (جو درج ذیل ہے)۔ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ/حدیث: 1479]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1479، 1480، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 909، وأبو داود فى (سننه) برقم: 552، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 792، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5026، 5027، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1430، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15730»
حدیث نمبر: 1480 صحیح ابن خزیمہ
نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، أَسَدٌ ، شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، أَبِي رَزِينٍ ، ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ تَسْنِيمٍ ، مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَاصِمٍ ، أَبِي رَزِينٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ
ناهُ نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ ، حَدَّثَنَا أَسَدٌ ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، ناهُ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ تَسْنِيمٍ ، نَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي شَيْخٌ ضَرِيرُ الْبَصَرِ شَاسِعُ الدَّارِ، وَلِي قَائِدٌ فَلا يُلازِمُنِي فَهَلْ لِي مِنْ رُخْصَةٍ؟ قَالَ:" تَسْمَعُ النِّدَاءَ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" مَا أَجِدُ لَكَ مِنْ رُخْصَةٍ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابو رزین سیدنا عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا، میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، بیشک میں ایک نابینا بوڑھا شخص ہوں، میرا گھر بھی دُور ہے۔ اور میرا ایک رہنما ہے جو مستقل میرے پاس نہیں ہوتا، تو کیا میرے لئے (نماز باجماعت میں حاضر نہ ہونے کی) رخصت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم اذان کی آواز سنتے ہو؟“ اُنہوں نے جواب دیا ک جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں تیرے لئے کوئی رخصت نہیں پاتا۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ الْإِمَامَةِ فِي الصَّلَاةِ وَمَا فِيهَا مِنَ السُّنَنِ مُخْتَصَرٌ مِنْ كِتَابِ الْمُسْنَدِ/حدیث: 1480]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1479، 1480، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 909، وأبو داود فى (سننه) برقم: 552، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 792، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5026، 5027، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1430، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15730»