☽ 8 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
(623) بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ
صحيح ابن خزيمة
الكتب← صحيح ابن خزيمة← جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ← (623) بَابُ صِفَةِ صَلَاةِ الْخَوْفِ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
وَالْخَوْفُ أَقَلُّ مِمَّا ذَكَرْنَا، إِذَا كَانَ الْعَدُوُّ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، وَافْتِتَاحِ كِلْتَا الطَّائِفَتَيْنِ الصَّلَاةَ مَعَ الْإِمَامِ وَرُكُوعِهِمَا مَعَ الْإِمَامِ مَعًا.
اور خوف اس سے کم ہو جتنا ہم نے بیان کیا ہے، جبکہ دشمن مسلمانوں اور قبلہ شریف کے درمیان صف آراء ہو- دونوں گروہوں کے ساتھ نماز شروع کرنے اور امام کے ساتھ رکوع کرنے کا بیان [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: Q1350]
مجموع الأحاديث: 1
حديث رقم: 1350 صحيح ابن خزيمة
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَهَ ، عَبْدُ الْوَارِثِ ابْنُ سَعِيدٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَهَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ابْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى بِأَصْحَابِهِ صَلاةَ الْخَوْفِ فَرَكَعَ بِهِمْ جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ وَالآخَرُونَ قِيَامٌ حَتَّى إِذَا نَهَضَ سَجَدَ أُولَئِكَ بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ تَأَخَّرَ الصَّفُّ الْمُقَدَّمُ حَتَّى قَامُوا مَعَ أُولَئِكَ، وَتَخَلَّلَ أُولَئِكَ حَتَّى قَامُوا مَقَامَ الصَّفِّ الْمُقَدَّمِ، رَكَعَ بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمِيعًا، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالصَّفُّ الَّذِينَ يَلُونَهُ، فَلَمَّا رَفَعُوا رُءُوسَهُمْ سَجَدَ أُولَئِكَ سَجْدَتَيْنِ، كُلُّهُمْ قَدْ رَكَعَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَجَدُوا بِأَنْفُسِهِمْ سَجْدَتَيْنِ، وَكَانَ الْعَدُوُّ مِمَّا يَلِي الْقِبْلَةَ"
الترجمة: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو نماز خوف پڑھائی تو اُن سب کے ساتھ رکوع کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے قریب والی صف نے سجدہ کیا جبکہ دوسری صف کھڑی رہی۔ حتیٰ کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (اور پہلی صف والے) اُٹھ گئے تو دوسری صف والوں نے خود ہی دوسجدے کرلئے پھر پہلی صف والے پیچھے ہٹ کر اُن کے ساتھ کھڑے ہو گئے اور وہ اُن کے درمیان سے نکل کر پہلی صف میں آکر کھڑے ہو گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اُن سب کے ساتھ (دوسرا) رکوع کیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کے قریبی صف والوں نے سجدے کیے۔ پھر جب اُن لوگوں نے سجدے سے اپنے سر اُٹھا لیے تو پچھلی صف والوں نے بھی سجدے کیے۔ اس طرح سب لوگوں نے رکوع نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ کیے اور دو سجدے خود بخود کرلیے۔ اور دشمن قبلہ کی جانب صف آراء تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ صَلَاةِ الْخَوْفِ/حدیث: 1350]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4125، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 840، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1347، 1348، 1350، 1351، 1352، 1353، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2869، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1253، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1544، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1260، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2504، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5188، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1779، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14400»