☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجد میں داخل ہوکر بیٹھنے سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان، کیونکہ یہ نماز مساجد کے حقوق میں سے ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ← مسجد میں داخل ہوکر بیٹھنے سے پہلے نماز پڑھنے کا بیان، کیونکہ یہ نماز مساجد کے حقوق میں سے ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1325 صحیح ابن خزیمہ
الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ الْمَدَنِيُّ ، كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فُدَيْكٍ الْمَدَنِيُّ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ حَنْطَبٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلا يَجْلِسْ حَتَّى يَرْكَعَ رَكْعَتَيْنِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا بَابٌ طَوِيلٌ خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْكَبِيرُ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: وَهَذَا الأَمْرُ أَمْرُ فَضِيلَةٍ لا أَمْرُ فَرِيضَةٍ، وَالدَّلِيلُ عَلَى ذَلِكَ خَبَرُ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا ذَكَرَ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ، قَالَ الرَّجُلُ: هَلْ عَلَيَّ غَيْرُهَا؟ قَالَ: لا، إِلا أَنْ تَطَوَّعَ، فَأَعْلَمَ أَنَّ مَا سِوَى الْخَمْسِ مِنَ الصَّلَوَاتِ فَتَطَوُّعٌ لا فَرْضٌ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو دو رکعت پڑھے بغیر نہ بیٹھے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ ایک طویل باب ہے۔ میں نے اسے کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ حُکم فضیلت وثواب کے لئے ہے۔ فرض و وجوب کے لئے نہیں۔ اس کی دلیل سیدنا طلحہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کی وہ حدیث ہے جو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانچ نمازوں کی فرضیت بیان کی تو ایک شخص نے سوال کیا، کیا مجھ پر ان کے علاوہ بھی کوئی نماز فرض ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ ”نہیں مگر یہ کہ تم نفل نماز پڑھو۔“ اس طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیان فرما دیا کہ نماز پنجگانہ کے علاوہ نفل نمازیں ہیں، فرض نہیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1325]
تخریج الحدیث
«صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1325، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1012، والبزار فى (مسنده) برقم: 8608، والطحاوي فى (شرح مشكل الآثار) برقم: 5718، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 2328، 8246»