☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی آدمی کو مسجد میں اپنے لئے جگہ مخصوص کرنا منع ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ← کسی آدمی کو مسجد میں اپنے لئے جگہ مخصوص کرنا منع ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗

Q1319 حوالہ جات

ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
وَفِي هَذَا مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ الْمَسْجِدَ لِمَنْ سَبَقَ إِلَيْهِ، لَيْسَ أَحَدٌ أَحَقَّ بِمَوْضِعٍ مِنَ الْمَسْجِدِ مِنْ غَيْرِهِ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ (الْجِنِّ: 18) .
اور اس میں اس بات کی دلیل ہے کہ مسجد پر اسی کا حق ہے جو اس میں پہلے آتا ہے۔ کسی شخص کو مسجد کے کسی حصّے پر دوسرے کی نسبت زیادہ حق حاصل نہیں ہے۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے: «‏‏‏‏وَأَنَّ الْمَسَاجِدَ لِلَّهِ» ‏‏‏‏ [ سورة الجن: 18 ] ”بیشک مساجد اللہ کے لئے ہیں“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: Q1319]
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1319 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى ، وَأَبُو عَاصِمٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، أَبِيهِ ، تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ
نَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، وَأَبُو عَاصِمٍ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ مَحْمُودٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَقْرَةِ الْغُرَابِ، وَافْتِرَاشِ السَّبْعِ، وَأَنْ يُوَطِّنَ الرَّجُلُ الْمَكَانَ أَوِ الْمَقَامَ كَمَا يُوَطِّنُهُ الْبَعِيرُ" يَعْنِي فِي الْمَسْجِدِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبدالرحمٰن بن شبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (نماز میں) کوّے کی طرح ٹھونگیں مارنے، درندے کی طرح (بازو) پھیلانے اور مسجد میں کسی آدمی کو اس طرح اپنے لئے مخصوص جگہ یا مقام مقرر کرنے سے منع فرمایا ہے جس طرح اُونٹ اپنے بیٹھنے کے لئے جگہ مخصوص کرتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1319]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 662، 1319، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2277، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 839، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1111، وأبو داود فى (سننه) برقم: 862، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1362، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1429، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2773، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15772»