☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مساجد سے تیروں کی پیکان تھامے بغیر گزرنا منع ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ← مساجد سے تیروں کی پیکان تھامے بغیر گزرنا منع ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1316 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، سُفْيَانُ ، عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، ابْنُ عُيَيْنَةَ ، لِعَمْرِو بْنَ دِينَارٍ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَمْرِو بْنَ دِينَارٍ : أَسَمِعْتَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ مَرَّ بِأَسْهُمٍ فِي الْمَسْجِدِ:" أَمْسِكْ بِنِصَالِهَا" قَالَ: نَعَمْ، هَذَا حَدِيثُ الْمَخْزُومِيِّ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
ابن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے پوچھا، کیا تم نے سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا جو کہ مسجد سے تیر لیکرگز رہا تھا۔ ”ان کی پیکانوں کو پکڑ لو۔“ عمرو بن دینار نے کہا کہ ہاں (میں نے یہ حدیث سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے سنی ہے۔) یہ حدیث مخزومی کی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1316]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 451، 7073، 7074، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2614، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1316، 1317، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1647، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 717، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2586، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3777، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15977، 15978، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14531، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1289»
حدیث نمبر: 1317 صحیح ابن خزیمہ
الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، شُعَيْبٌ ، اللَّيْثُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا شُعَيْبٌ ، نَا اللَّيْثُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنَّهُ أَمَرَ رَجُلا كَانَ يَتَصَدَّقُ بِالنَّبْلِ فِي الْمَسْجِدِ أَلا يَمُرَّ بِهَا إِلا وَهُوَ آخِذٌ بِنِصَالِهَا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک آدمی کو حُکم دیا، جو کہ مسجد میں تیر تقسیم کررہا تھا کہ وہ تیروں کے پیکان پکڑ کر مسجد سے گزرے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1317]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 451، 7073، 7074، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2614، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1316، 1317، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1647، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 717، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2586، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3777، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 15977، 15978، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14531، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1289»