☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرنے والے کو یہ بد دعا دینے کے حُکم کا بیان کہ اللہ تعالی تمھہیں وہ واپس نہ دلائے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← مساجد کے فضائل ، ان کی تعمیر اور ان کی تعظیم و تکریم کے متعلق ابواب کا مجموعہ← مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرنے والے کو یہ بد دعا دینے کے حُکم کا بیان کہ اللہ تعالی تمھہیں وہ واپس نہ دلائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1302 صحیح ابن خزیمہ
يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، حَيْوَةُ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي عَبْدِ اللَّهِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ اللَّهِ مَوْلَى شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، أَنَّهُ شَهِدَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ سَمِعَ رَجُلا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ فَلْيَقُلْ لَهُ: لا أَدَّاهَا اللَّهُ عَلَيْكَ، فَإِنَّ الْمَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهَذَا" قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى، يَقُولُ: أَبُو عَبْدِ اللَّهِ هَذَا هُوَ سَالِمٌ الدَّوْسِيُّ يُقَالُ لَهُ: سَبَلانُ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص کسی آدمی کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے تو وہ اُسے یہ (بددعا) دیدے «‏‏‏‏لاَ أَدَّاھَا اللهُ عَلَيْكَ» ‏‏‏‏ اللہ تعالیٰ تمہیں یہ چیز واپس نہ دلائے، کیونکہ مساجد اس کام کے لئے نہیں بنائی گئیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1302]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 568، وابن الجارود فى "المنتقى"، 613، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1302، 1305، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1650، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2352، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9933، وأبو داود فى (سننه) برقم: 473، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1321، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 767، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4412، وأحمد فى (مسنده) برقم: 870»
حدیث نمبر: 1303 صحیح ابن خزیمہ
هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، أَبِي عُثْمَانَ ، ابْنُ مَسْعُودٍ
نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، قَالَ: سَمِعَ ابْنُ مَسْعُودٍ " رَجُلا يَنْشُدُ ضَالَّةً فِي الْمَسْجِدِ، فَغَضِبَ وَسَبَّهُ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: مَا كُنْتَ فَحَّاشًا يَا ابْنَ مَسْعُودٍ، قَالَ: إِنَّا كُنَّا نُؤْمَرُ بِذَلِكَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابوعثمان بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنا، تو آپ سخت غضب ناک ہوئے اور اُسے برا بھلا کہا، تو ایک شخص نے اُن سے عر ض کی کہ اے ابن مسعود، آپ تو فحش گوئی نہیں کرتے تھے؟ تو اُنہوں نے فرمایا کہ ہمیں (ایسے موقع پر) ایسے ہی کرنے کا حُکم دیا جاتا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ فَضَائِلِ الْمَسَاجِدِ وَبِنَائِهَا وَتَعْظِيمِهَا/حدیث: 1303]
تخریج الحدیث
«اسناده جيد، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1303، والبزار فى (مسنده) برقم: 1883، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 1724، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7989، والطبراني فى(الكبير) برقم: 9268»