☽ 7 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سوار ہونے کی حالت میں نماز میں رکوع وسجود کرنے کی کیفیت کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← سفر میں نفل نماز سواری کے اوپر بیٹھ کر پڑھنے کے ابواب کا مجموعہ← سوار ہونے کی حالت میں نماز میں رکوع وسجود کرنے کی کیفیت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1270 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى رَاحِلَتِهِ " يُصَلِّي النَّوَافِلَ فِي كُلِّ وَجْهٍ، وَلَكِنَّهُ يَخْفِضُ السَّجْدَتَيْنِ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ، وَيُومِئُ إِيمَاءً"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا جب کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی سواری پر ہر سمت میں نوافل پڑھ رہے تھے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رکوع کی نسبت دونوں سجدوں کے لئے زیادہ جُھکتے، اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اشارہ کے ساتھ نماز پڑھتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ صَلَاةِ التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ عَلَى الدَّوَابِّ/حدیث: 1270]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1217، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 540، وابن الجارود فى "المنتقى"، 252، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1270، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2516، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1188، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1227، والترمذي فى (جامعه) برقم: 351، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1018، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2244، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1479، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14373»