☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سہو کے دو سجدے کرنے کے بعد سلام پھیرنے کا بیان جبکہ نمازی نے یہ دو سجدے (نماز سے) سلام پھیرنے کے بعد کیے ہوں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں بُھول چُوک کے ابواب کا مجموعہ← سہو کے دو سجدے کرنے کے بعد سلام پھیرنے کا بیان جبکہ نمازی نے یہ دو سجدے (نماز سے) سلام پھیرنے کے بعد کیے ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 1060 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، خَالِدٍ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، عَنْ خَالِدٍ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " سَجَدَ فِي سَجْدَتَيِ الْوَهْمِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب نے اپنے استاد محمد بن ہشام کی سند سے سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سہو کے دو سجدے کیے۔ (تفصیلی روایت 1054 کے تحت گزر چکی ہے۔) [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 1060]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 574، وابن الجارود فى "المنتقى"، 271، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1054، 1060، 1062، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2654، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1211، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1235، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1018، والترمذي فى (جامعه) برقم: 395، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1215، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3888، وأحمد فى (مسنده) برقم: 20142»
حدیث نمبر: 1061 صحیح ابن خزیمہ
يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ ، عَلْقَمَةُ ، عَبْدُ اللَّهِ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا عَلْقَمَةُ الظُّهْرَ فَصَلَّى خَمْسًا، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ الْقَوْمُ: يَا أَبَا شِبْلٍ، قَدْ صَلَّيْتَ خَمْسًا قَالَ: كَلا مَا فَعَلْتُ، قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَكُنْتُ فِي نَاحِيَةِ الْقَوْمِ وَأَنَا غُلامٌ، فَقُلْتُ: بَلَى، قَدْ صَلَّيْتَ خَمْسًا قَالَ لِي: وَأَنْتَ أَيْضًا يَا أَعْوَرُ تَقُولُ ذَلِكَ، قُلْتُ: نَعَمْ، فَأَقْبَلَ، فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمّ قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا، فَلَمَّا انْفَتَلَ تَوَسْوَسَ الْقَوْمُ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُكُمْ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَلْ زِيدَ فِي الصَّلاةِ قَالَ:" لا" قَالُوا: فَإِنَّكَ قَدْ صَلَّيْتَ خَمْسًا، فَانْفَتَلَ فَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب ابراہیم بن سوید بیان کرتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ الله نے ہمیں ظہر کی پانچ رکعات پڑھادیں، سلام پھیرنے کے بعد لوگوں نے کہا کہ اے ابوشبل، آپ نے پانچ رکعات پڑھادی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہرگز نہیں، میں نے ایسے نہیں کیا، لوگوں نے کہا کہ کیوں نہیں (آپ نے پانچ رکعات ہی پڑھائی ہیں) میں (ابراھیم بن سوید) لوگوں کے ایک طرف بیٹھا تھا اور ابھی کم عمر بچّہ تھا۔ میں نے کہا کہ کیوں نہیں، آپ نے پانچ رکعات پڑھائی ہیں۔ اُنہوں نے مجھے کہا کہ اے اعور (کانے) تو بھی یہی بات کہہ رہا ہے۔ میں نے عرض کی کہ جی ہاں، تو وہ قبلہ رخ ہوئے اور دو سجدے کیے پھر سلام پھیر دیا - پھر فرمایا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانچ رکعات پڑھا دیں، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے آپس میں آہستہ آہستہ باتیں کرنی شروع کر دیں - آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کیا ہوا ہے؟“ تو انہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“۔ تو اُنہوں نے عرض کی کہ بیشک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پانچ رکعات پڑھائی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (قبلہ رخ) مڑ کر دو سجدے کیے پھر سلام پھیر دیا، پھر فرمایا: ”بیشک میں ایک انسان ہوں میں بھی تمہاری طرح بھول جاتا ہوں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 1061]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 401، 404، 1226، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 572، وابن الجارود فى "المنتقى"، 270، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1028، 1055، 1056، 1057، 1058، 1059، 1061، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2656، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1239، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1019، والترمذي فى (جامعه) برقم: 392، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1203، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2293، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1408، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3636»