☽ 10 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
حیض والی عورت کے پاک ہونے کے بعد، نماز کی قضاء نہ دینے کے وجوب کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← بیماری اور عذر کے وقت فرض نماز کی ادائیگی کے ابواب کا مجموعہ← حیض والی عورت کے پاک ہونے کے بعد، نماز کی قضاء نہ دینے کے وجوب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 1001 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، وَيَزِيدَ الرِّشْكِ ، مُعَاذَةَ ، عَائِشَةَ
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، وَيَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ : " أَتَقْضِي الْحَائِضُ لِلصَّلاةِ؟ فَقَالَتْ: أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ كَانَتْ تَحِيضُ فَلا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ، قَالَتْ: وَذَكَرَتْ أَنَّهَا سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدہ معاذہ رضی اللہ عنہا روایت بیان کرتی ہیں کہ ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا، کیا حائضہ عورت نماز کی قضا دے گی؟ تو اُنہوں نے فرمایا، کیا تم حروریہ (خارجیہ) ہو؟ (عہد رسالت میں) وہ حیض سے ہوتی تھی تو اُسے قضاء دینے کا حُکم نہیں دیا جاتا تھا۔ معاذہ کہتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بھی بتایا کہ اُنہوں نے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا تھا۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1001]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 321، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 335، ابن الجارود فى "المنتقى"، 111، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1001، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1349، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 380، وأبو داود فى (سننه) برقم: 262، والترمذي فى (جامعه) برقم: 130، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 631، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1498، 8209، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24670»