☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نمازی کے لئے اپنے سامنے تھوکنا منع ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں نا پسندیدہ افعال کے ابواب کا مجموعہ جن سے نمازی کو منع کیا گیا ہے← نمازی کے لئے اپنے سامنے تھوکنا منع ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
إِذِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ قِبَلَ وَجْهِ الْمُصَلِّي مَا دَامَ فِي صَلَاتِهِ مُقْبِلًا عَلَيْهِ
کیونکہ اللہ عزوجل نمازی کے چہرے کی جانب ہوتے ہیں جب تک نمازی اپنی نماز میں اُس کی طرف متوجہ رہتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي/حدیث: Q923]
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 923 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبُ ، مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، أنا أَيُّوبُ ، ح وَحَدَّثَنِي مُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ يَعْنِي ابْنَ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَحَكَّهَا، أَوْ قَالَ: فَحَتَّهَا بِيَدِهِ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ، فَتَغَيَّظَ عَلَيْهِمْ، وَقَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قِبَلَ وَجْهِ أَحَدِكُمْ فِي صَلاتِهِ، فَلا يَنْتَخِمَنَّ أَحَدٌ قِبَلَ وَجْهِهِ فِي صَلاتِهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اﷲ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مسجد کے قبلے میں بلغم دیکھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے اپنے ہاتھ سے رگڑ کر صاف کر دیا یا فرمایا کہ اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور اُن پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اور فرمایا: ”بیشک ﷲ تعالیٰ تم میں سے کسی شخص کی نماز میں اُس کے چہرے کے سامنے ہوتے ہیں۔ لہٰذا کوئی شخص اپنی نماز میں اپنے چہرے کی جانب ہر گز ہرگز بلغم نہ پھینکے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي/حدیث: 923]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 406، 753، 1213، 6111، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 547، ومالك فى (الموطأ) برقم: 663، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 923، 1295، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 723، وأبو داود فى (سننه) برقم: 479، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 763، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3659، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4597»
حدیث نمبر: 924 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ نَسِيمٍ ، مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيَّ ، أَبُو الْعَوَّامِ ، عَاصِمٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةُ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ نَسِيمٍ ، أنا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيَّ ، أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَوَّامِ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، أَنَّ شَيْثَ بْنَ رِبْعِيٍّ صَلَّى إِلَى جَنْبِ حُذَيْفَةَ، فَبَزَقَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ حُذَيْفَةُ : إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا عَنْ ذَلِكَ، قَالَ:" إِنَّ الرَّجُلَ إِذَا دَخَلَ فِي صَلاتِهِ أَقْبَلَ اللَّهُ بِوَجْهِهِ، فَلا يَنْصَرِفُ عَنْهُ حَتَّى يَنْصَرِفَ عَنْهُ، أَوْ يُحْدِثَ حَدَثًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابووائل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ شیث بن ربعی نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز پڑھی تو اپنے سامنے تھوک دیا، سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ بلاشبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کیا ہے اور فرمایا کہ ”جب آدمی نماز شروع کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے چہرہ انور کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں پھر نمازی سے توجہ نہیں ہٹاتے حتیٰ کہ وہ اللہ تعالیٰ سے بے توجہ ہو جائے یا اس کا وضو ٹوٹ جائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمَكْرُوهَةِ فِي الصَّلَاةِ الَّتِي قَدْ نُهِيَ عَنْهَا الْمُصَلِّي/حدیث: 924]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1023، والبزار فى (مسنده) برقم: 2889»