☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بوقت ضرورت نماز میں اُلٹے پاوَں چلنے کی رخصت کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں جائیز افعال کے ابواب کا مجموعہ← بوقت ضرورت نماز میں اُلٹے پاوَں چلنے کی رخصت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 867 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ عَزِيزٍ الأَيْلِيُّ ، سَلامَةَ ، عُقَيْلٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ الأَنْصَارِيَّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَزِيزٍ الأَيْلِيُّ ، أَنَّ سَلامَةَ حَدَّثَهُمْ، عَنْ عُقَيْلٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ الأَنْصَارِيَّ ، أَخْبَرَهُ، أَنّ الْمُسْلِمِينَ بَيْنَمَا هُمْ فِي صَلاةِ الْفَجْرِ مِنْ يَوْمِ الاثْنَيْنِ وَأَبُو بَكْرٍ يُصَلِّي بِهِمْ لَمْ يَفْجَأْهُمْ إِلا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ كَشَفَ سِتْرَ حُجْرَةِ عَائِشَةَ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمْ وَهُمْ صُفُوفٌ فِي الصَّلاةِ، ثُمَّ تَبَسَّمَ فَضَحِكَ: فَنَكَصَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى عَقِبَيْهِ لِيَصِلَ الصَّفَّ،" وَظَنَّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُرِيدُ أَنْ يَخْرُجَ إِلَى الصَّلاةِ، فَأَشَارَ إِلَيْهِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، أَنْ أَتِمُّوا صَلاتَكُمْ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس بن مالک انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، اس دوران کہ مسلمان پیر والے دن فجر کی نماز ادا کر رہے تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ انہیں جماعت کرارہے تھے تو اچانک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُن کے سامنے آگئے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے کا پردہ ہٹایا اور صحابہ کرام کو صفیں بنائے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔ (یہ منظر دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خوب مسکرائے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اُلٹے پاؤں چلے تاکہ صف میں مل جائیں، اُن کا خیال تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لئے باہر تشریف لانا چاہتے ہیں۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اُنہیں اپنے دست مبارک سے اشارہ کیا کہ تم اپنی نماز مکمّل کرلو۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَفْعَالِ الْمُبَاحَةِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 867]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 680، 681، 754، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 419، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 867، 1488، 1650، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2065، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1830، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1624، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5125، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12255، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1222»