☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ جب نمازی کے کپڑے کو نجاست لگ جائے اور وہ اس سے بے خبر نماز پڑھ رہا ہو تو اس کی نماز فاسد نہیں ہوتی
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ← اس بات کی دلیل کا بیان کہ جب نمازی کے کپڑے کو نجاست لگ جائے اور وہ اس سے بے خبر نماز پڑھ رہا ہو تو اس کی نماز فاسد نہیں ہوتی
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 785 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، شُعْبَةُ ، أَبَا إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَبْدِ اللَّهِ
نا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا إِسْحَاقَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاجِدٌ، وَحَوْلَهُ نَاسٌ مِنْ قُرَيْشٍ، إِذْ جَاءَ عُقْبَةُ ابْنُ أَبِي مُعَيْطٍ بِسَلَى جَزُورٍ، فَقَذَفَهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَرْفَعْ رَأْسَهُ، فَجَاءَتْ فَاطِمَةُ فَأَخَذَتْهُ مِنْ ظَهْرِهِ، وَدَعَتْ عَلَى مَنْ صَنَعَ ذَلِكَ، فَقَالَ:" اللَّهُمَّ عَلَيْكَ الْمَلأَ مِنْ قُرَيْشٍ، أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ، وَعُتْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ، وَشَيْبَةَ بْنَ رَبِيعَةَ، وَعُقْبَةَ بْنَ أَبِي مُعَيْطٍ، وَأُمَيَّةَ بْنَ خَلَفٍ، أَوْ أُبَيَّ بْنَ خَلَفٍ شُعْبَةُ الشَّاكُّ". قَالَ: فَلَقَدْ رَأَيْتُهُمْ قُتِلُوا يَوْمَ بَدْرٍ، وَأُلْقُوا فِي بِئْرٍ، غَيْرَ أَنَّ أُمَيَّةَ أَوْ أُبِيَّ تَقَطَّعَتْ أَوْصَالُهُ، فَلَمْ يُلْقَ فِي الْبِئْرِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس دوران میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ کر رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اردگرد چند قریشی بیٹھے تھے، جب عقبہ بن ابی معیط اُونٹ کی اوجھری لیکر آیا اور اُسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ڈال دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنا سر مبارک اُٹھا نہ سکے، چنانچہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں اور اُسے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی کمر سے اُتارا اور اس بُرے کام کے کرنے والے پر بد دعا کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بد دعا کی: ”اے اللہ! قریش کی اس جماعت ابوجہل بن ہشام، عتبہ بن ربیعہ، شیبہ بن ربیعہ، عقبہ بن ابی معیط اور امیہ بن خلف یا ابی بن خلف، امام شعبہ کو شک ہے، کو (اپنے درد ناک عذاب کے ساتھ) پکڑ لے، سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، میں نے ان قریش سرداروں کو دیکھا کہ وہ بدر والے دن قتل کر دیے گئے اور ایک کنویں میں پھینک دیے گئے، سوائے امیہ یا ابی کے کہ اُس کے جوڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے تھے تو اُسے کنویں میں نہ پھینکا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 785]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 240، 520، 2934، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1794، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 785، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6570، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 306، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17802، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3799»
حدیث نمبر: 786 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ عُقَيْلٍ ، حَفْصٌ ، إِبْرَاهِيمُ ، الْحَجَّاجِ ، أَبِي نَعَامَةَ ، أَبِي نَضْرَةَ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نا مُحَمَّدُ بْنُ عُقَيْلٍ ، نا حَفْصٌ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي نَعَامَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ، فَخَلَعَ نَعْلَيْهِ فَوَضَعَهُمَا عَنْ يَسَارِهِ، فَلَمَّا رَأَى الْقَوْمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ خَلَعَ نَعْلَيْهِ، خَلَعُوا نِعَالَهُمْ، فَلَمَّا انْفَتَلَ، قَالَ لَهُمْ:" مَا شَأْنُكُمْ خَلَعْتُمْ نِعَالَكُمْ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، رَأَيْنَاكَ خَلَعْتَ نَعْلَيْكَ، فَخَلَعْنَا نِعَالَنَا، فَقَالَ:" أَتَانِي آتٍ فَحَدَّثَنِي أَنَّ فِي نَعْلِي أَذًى فَخَلَعْتُهُمَا، فَإِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمُ الْمَسْجِدَ فَلْيَنْظُرْ، فَإِذَا رَأَى فِي نَعْلَيْهِ قَذَرًا، فَلْيَمْسَحْهُمَا بِالأَرْضِ ثُمَّ يُصَلِّي فِيهِمَا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک دن ہمیں نماز پڑھائی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے جوتے اُتار کر اپنی بائیں جانب رکھ دیئے۔ جب صحابہ کرام نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے جوتے اُتار دیئے ہیں تو اُنہوں نے بھی اپنے جوتے اُتار دیئے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فارغ ہوئے تو اُنہیں فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا تھا کہ تم نے اپنے جوتے اُتار دیئے تھے؟“ اُنہوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، ہم نے آپ کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنے جوتے اُتار دیئے ہیں تو ہم نے بھی اپنے جوتے اُتار دیئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”(میں نے تو اس لئے اُتارے تھے) کہ میرے پاس ایک آنے والا (فرشتہ) آیا تو اُس نے مجھے بتایا کہ میرے جوتوں میں گندگی لگی ہوئی ہے تو میں نے اُتار دیا۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو وہ (جوتے) دیکھ لے، اگر وہ اپنے جوتوں میں گندگی دیکھے تو اُنہیں زمین کے ساتھ رگڑ لے، پھر اُنہیں پہن کر نماز پڑھ لے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 786]
تخریج الحدیث
«اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 786، 1017، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2185، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 961، وأبو داود فى (سننه) برقم: 650، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1418، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4153، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11322»