☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نماز میں تہبند کو لٹکانا سخت منع ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ← نماز میں تہبند کو لٹکانا سخت منع ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 781 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْحَدَّادِيُّ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
نا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الْحَدَّادِيُّ ، أَخْبَرَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى صَلاةِ رَجُلٍ يَجُرُّ إِزَارَهُ بَطَرًا" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَدِ اخْتَلَفُوا فِي هَذَا الإِسْنَادِ، قَالَ بَعْضُهُمْ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، خَرَّجْتُ هَذَا الْبَابَ فِي كِتَابِ اللِّبَاسِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کی نماز کی طرف نہیں دیکھتے جو تکبر و غرور کی وجہ سے اپنا تہبند گھسیٹتا ہے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں راویوں کا اختلاف ہے بعض نے سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی بجائے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے۔ میں نے یہ باب کتاب اللباس میں بیان کر دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 781]
تخریج الحدیث
«أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 781، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 2211»