☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے جس میں ریشم کی ملاوٹ ہو
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز میں لباس کے متعلق ابواب کا مجموعہ← ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے جس میں ریشم کی ملاوٹ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 773 صحیح ابن خزیمہ
عُمَرُ بْنُ حَفْصِ الشَّيْبَانِيُّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عُمَرَ
نا عُمَرُ بْنُ حَفْصِ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " صَلَّى فِي فَرُّوجٍ مِنْ حَرِيرٍ، ثُمَّ لَمْ يَلْبَثْ أَنْ نَزَعَهُ" . هَكَذَا حَدَّثَنَا بِهِ الشَّيْبَانِيُّ، قَالَ: عَنْ عُمَرَ، وَهُوَ وَهْمٌ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایک ریشمی قباء میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بلا تاخیراُتار دیا۔ ہمیں شیبانی نے اسی طرح روایت کیا ہے اور عن عمر کہا ہے اور یہ وہم ہے۔‏‏‏‏ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 773]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 375، 5801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2075، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 773، 774، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5433، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 769، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4273، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17566»
حدیث نمبر: 774 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
قَالَ: وَحَدَّثَنَا بِهِ بُنْدَارٌ ، وَأَبُو مُوسَى ، قَالا: عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَذْكُرَا عُمَرَ، هَذَا هُوَ الصَّحِيحُ، وَذِكْرُ عُمَرَ فِي هَذَا الْخَبَرِ وَهْمٌ، وَإِنَّمَا الصَّحِيحُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
امام صاحب اپنے اساتذہ کرام جناب بندار اور ابوموسیٰ کی سند سے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ اُنہوں نے فرمایا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو (‏‏‏‏ریشمی قباء میں نماز پڑھتے ہوئے) دیکھا۔“ دونوں اساتذہ کرام نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر نہیں کیا۔ اور یہی صحیح ہے۔ اس روایت میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر وہم ہے۔ بلاشبہ صحیح یہ ہے کہ سیدنا عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ اللِّبَاسِ فِي الصَّلَاةِ/حدیث: 774]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 375، 5801، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2075، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 773، 774، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5433، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 769، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4273، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17566»