نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، سَعِيدٌ ، أَبُو مُوسَى ، ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، سَعِيدٍ ، عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، سَعِيدٍ ، قَتَادَةَ ، عِكْرِمَةَ ، بُنْدَارٌ ، مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبِي ، قَتَادَةَ
قَالَ: حَدَّثَنَا بِخَبَرٍ عِكْرِمَةُ نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، نا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، أَخْبَرَنَا عِيسَى يَعْنِي ابْنَ يُونُسَ ، كِلاهُمَا عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ: صَلَّيْتُ الظُّهْرَ بِالْبَطْحَاءِ خَلْفَ شَيْخٍ أَحْمَقَ، فَكَبَّرَ اثْنَتَيْنِ وَعِشْرِينَ تَكْبِيرَةً، إِذَا سَجَدَ، وَإِذَا رَكَعَ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" تِلْكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ أَبِي مُوسَى. وَقَالَ ابْنُ خَشْرَمٍ:" تِلْكَ سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ، أَوْ صَلاةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" شَكَّ سَعِيدٌ. وَقَالَ نَصْرٌ:" تِلْكَ صَلاةُ أَبِي الْقَاسِمِ" وَلَمْ يَشُكَّ. نا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ
الترجمة: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ میں نے ظہر کی نماز (وادی) بطحاء میں ایک کم عقل بوڑھے کے پیچھے پڑھی ہے تو اُس نے بائیس تکبیریں کہی ہیں۔ جب اُس نے سجدہ کیا، اور جب رُکوع کیا اور جب رُکوع سے سر اُٹھایا (تو اُس نے تکبیر کہی) تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا، یہ تو ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنّت ہے۔ ابن خشرم نے اپنی روایت میں اس طرح بیان کیا کہ یہ تو ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنّت ہے یا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز ہے۔ جناب سعید نے شک کے ساتھ یہ الفاظ بیان کیے ہیں۔ جبکہ جناب نصر نے بغیر شک کے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ یہ تو ابو القاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 582]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 787، 788، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 577، 582، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1765، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1911»