☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس حدیث کا بیان جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نماز میں ہر اٹھتے اور جھکتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے، اس کے الفاظ عام ہیں اور مراد خاص ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← اس حدیث کا بیان جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ آپ نماز میں ہر اٹھتے اور جھکتے وقت اللہ اکبر کہتے تھے، اس کے الفاظ عام ہیں اور مراد خاص ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 576 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، رَوْحُ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، رَوْحٌ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، الْحَسَنُ أَيْضًا الزَّعْفَرَانِيُّ ، حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَيَّانَ ، وَاسِعِ بْنِ حَيَّانَ ، ابْنَ عُمَرَ
نا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، أنا رَوْحُ ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ أَيْضًا الزَّعْفَرَانِيُّ ، نا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَمِّهِ وَاسِعِ بْنِ حَيَّانَ ، أَنَّهُ سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ كُلَّمَا وَضَعَ، اللَّهُ أَكْبَرُ كُلَّمَا رَفَعَ" . هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ، وَقَالَ ابْنُ مَنِيعٍ: عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ:" اللَّهُ أَكْبَرُ" كُلَّمَا رَفَعَ وَوَضَعَ، وَزَادَ ثُمَّ يَقُولُ:" السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، عَنْ يَمِينِهِ"،" السَّلامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ، عَنْ يَسَارِهِ". قَالَ أَبُو بَكْرٍ: اخْتَلَفَ أَصْحَابُ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى فِي هَذَا الإِسْنَادِ، فَقَالَ: إِنَّهُ سَأَلَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ زَيْدِ بْنِ عَاصِمٍ، خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب واسع بن حیان سے مروی ہے کہ انہوں نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا، جب بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُٹھتے اور جُھکتے «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتے تھے۔“ اور یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی دائیں جانب «‏‏‏‏السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ‏‏‏‏ کہتے اور اپنی بائیں جانب بھی «‏‏‏‏السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ‏‏‏‏ فرماتے۔“ امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جناب عمرو بن یحییٰ کے شاگردوں نے اس سند میں اختلاف کیا ہے، وہ فرماتے ہیں کہ اُنہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم سے سوال کیا میں نے اس کو کتاب الکبیر میں بیان کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 576]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 576، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1319، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1244، 1245، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3031، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5502»
حدیث نمبر: 577 صحیح ابن خزیمہ
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، هُشَيْمٌ ، أَبِي بِشْرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَجُلا عِنْدَ الْمَقَامِ يُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفَعٍ وَوَضْعٍ، فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، فَقُلْتُ:" إِنِّي رَأَيْتُ رَجُلا يُصَلِّي وَيُكَبِّرُ فِي كُلِّ رَفْعٍ وَوَضْعٍ، فَقَالَ: أَوَلَيْسَ تِلْكَ صَلاةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، لا أُمَّ لَكَ؟"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت عکرمہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو مقام ابراہیم کے پاس (نماز میں) ہر اُٹھتے اور جُھکتے وقت تکبیر کہتے ہوئے دیکھا تو میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ میں نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے وہ ہر اُٹھتے اور جُھکتے وقت «‏‏‏‏اللهُ أَكْبَرُ» ‏‏‏‏ کہتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تیری ماں مر جائے کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز نہیں ہے؟ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 577]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 787، 788، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 577، 582، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1765، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1911»