☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قران پڑھنے والا آیتِ سجدہ پر جب سجدہ کرے تو قرآن مجید کی تلاوت سننے والے کے لیے سجدہ تلاوت کرنا مستحب ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← قران پڑھنے والا آیتِ سجدہ پر جب سجدہ کرے تو قرآن مجید کی تلاوت سننے والے کے لیے سجدہ تلاوت کرنا مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 557 صحیح ابن خزیمہ
بُنْدَارٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُقْرَأُ عَلَيْنَا الْقُرْآنَ، فَيَقْرَأُ السُّورَةَ فِيهَا سَجْدَةٌ، فَيَسْجُدُ، وَنَسْجُدُ مَعَهُ، حَتَّى لا يَجِدُ أَحَدُنَا مَكَانًا لِجَبِينِهِ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں قرآن مجید کی تلاوت سنایا کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کوئی ایسی سورت تلاوت فرماتے جس میں سجدہ ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے حتیٰ کہ ہم میں سے بعض کو اپنی پیشانی رکھنے کے لئے جگہ نہیں ملتی تھی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 557]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1075، 1076، 1079، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 575، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 557، 558، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2760، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 813، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1412، 1413، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3763، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4760»
حدیث نمبر: 558 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، ابْنُ إِدْرِيسَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
نَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، نا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا نَقْرَأُ السَّجْدَةَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَسْجُدُ، وَنَسْجُدُ مَعَهُ حَتَّى يَزْحَمَ بَعْضُنَا بَعْضًا"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی موجودگی میں آیت ِ سجدہ تلاوت کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سجدہ کرتے اور ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے یہاں تک کہ ہم (جگہ تنگ ہونے کی بنا پر) ایک دوسرے کو دھکیلتے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 558]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1075، 1076، 1079، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 575، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 557، 558، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2760، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 813، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1412، 1413، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3763، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4760»