☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← اذان اور اقامت کے ابواب کا مجموعہ← سورہ ص میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کرنے کے سبب کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 551 صحیح ابن خزیمہ
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الأَحْمَرُ ، الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، وَأَبُو خَالِدٍ يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ حَيَّانَ الأَحْمَرُ ، عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ " يَسْجُدُ فِي ص، فَقِيلَ لَهُ، فَقَالَ: أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 90، وَقَالَ: سَجَدَهَا دَاوُدُ، وَسَجَدَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما «‏‏‏‏سورۃ ص» ‏‏‏‏ میں سجدہ کیا کرتے تھے۔ تو ان سےاس بارے میں پو چھا گیا تو اُنہوں نے یہ آیت تلاوت کی «‏‏‏‏أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» ‏‏‏‏ [ سورة الأنعام ] ”یہی وہ لوگ ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے ہدایت سے نوازا ہے۔“ لہٰذا آپ انہی کی ہدایت کی اقتدا کریں۔ اور فرمایا کہ (اس آیت پر) حضرت داؤد علیہ السلام نے سجدہ کیا اور رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 551]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1069، 3421، 3422، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 550، 551، 552، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 956، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1409، والترمذي فى (جامعه) برقم: 577، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3806،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1515، 1516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2562»
حدیث نمبر: 552 صحیح ابن خزیمہ
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، أَبُو خَالِدٍ ، الْعَوَّامِ ، الْمُجَاهِدِ ، لابْنِ عَبَّاسٍ ، الأَشَجُّ ، ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْمُجَاهِدِ ، قَالَ: قُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ : سَجْدَةُ ص مِنْ أَيْنَ أَخَذْتَهَا؟ قَالَ:" فَتَلا عَلَيَّ: وَمِنْ ذُرِّيَّتِهِ دَاوُدَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ حَتَّى بَلَغَ إِلَى قَوْلِهِ أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ سورة الأنعام آية 84 - 90، قَالَ: كَانَ دَاوُدُ سَجَدَ فِيهَا، فَلِذَلِكَ سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . نا الأَشَجُّ ، نا ابْنُ أَبِي غَنِيَّةَ ، نا الْعَوَّامُ بْنُ حَوْشَبٍ ، بِهَذَا
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا، سورہ «‏‏‏‏ص» ‏‏‏‏ کا سجدہ آپ نے کس دلیل کی بنا پر اخذ کیا ہے؟ کہتے ہیں کہ تو اُنہوں نے مجھ پر یہ آیت مبارکہ پڑھی: «‏‏‏‏وَمِن ذُرِّيَّتِهِ دَاوُودَ وَسُلَيْمَانَ وَأَيُّوبَ» ‏‏‏‏ (اور ان کی اولاد میں سے داؤد، سلیمان اور ایوب ہیں) «‏‏‏‏أُولَٰئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ ۖ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ» ‏‏‏‏ (یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ﷲ نے ہدایت عطا کی ہے، لہٰذا آپ بھی انہی کی ہدایت کی پیروی کریں۔) فرمایا کہ داؤد علیہ السلام نے اس میں سجدہ کیا تھا، اسی لئے رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بھی سجدہ کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 552]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1069، 3421، 3422، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 550، 551، 552، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 956، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1409، والترمذي فى (جامعه) برقم: 577، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1508، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 889، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3806،والدارقطني فى (سننه) برقم: 1515، 1516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2562»