☽ 8 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس بات کی دلیل کا بیان کہ پانچ فرض نمازیں صرف چھوٹے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں بڑے گناہوں کا نہیں
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← نماز کے احکام و مسائل← اس بات کی دلیل کا بیان کہ پانچ فرض نمازیں صرف چھوٹے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں بڑے گناہوں کا نہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 314 صحیح ابن خزیمہ
عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نا الْعَلاءُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ، كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا لَمْ تُغْشَ الْكَبَائِرُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ فرض نمازیں اور جمعہ دوسرے جمعہ تک کے درمیان گناہوں کا کفّارہ ہیں جب تک کبیرہ گناہوں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 314]
تخریج الحدیث
«أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 233، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 314، 1814، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1733، والترمذي فى (جامعه) برقم: 214، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1086، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4520، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8836»
حدیث نمبر: 315 صحیح ابن خزیمہ
يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، ابْنَ أَبِي هِلالٍ ، نُعَيْمَ بْنَ الْمُجْمِرِ ، صُهَيْبًا ، أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّدَفِيُّ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، أَنَّ ابْنَ أَبِي هِلالٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ نُعَيْمَ بْنَ الْمُجْمِرِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ صُهَيْبًا مَوْلَى الْعُتْوَارِيِّينَ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، وَأَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، يُخْبِرَانِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ"، ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ يَسْكُتُ، فَأَكَبَّ كُلُّ رَجُلٍ مِنَّا يَبْكِي حَزِينًا لِيَمِينِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ: " مَا مِنْ عَبْدٍ يَأْتِي بِالصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ السَّبْعَ، إِلا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، حَتَّى إِنَّهَا لَتَصْطَفِقُ، ثُمَّ تَلا: إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ سورة النساء آية 31"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر رونق افروز ہوئے پھر فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔“ تین مرتبہ فرمایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خاموش ہو گئے، ہم میں سے ہر شخص سرنگوں ہوکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قَسم کی وجہ سے غمگین ہوکر رونے لگا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص بھی پانچ فرض نمازیں ادا کرے، رمضان المبارک کے روزے رکھے، اور سات بڑے بڑے گناہوں سے اجتناب کرے، تو اُس کے لئے قیامت کے روز جنّت کے دروازے کھول دیے جائیں گے حتیٰ کہ وہ دروازے (خوشی سے) ہل رہے ہوں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «‏‏‏‏إِن تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ» ‏‏‏‏ [ سورة النساء ] ”اگر تم کبیرہ گناہوں سے اجتناب کروجن سے تمہیں روکا گیا ہے، توہم تمہاری برائیاں معاف کر دیں گے۔“ [صحيح ابن خزيمه/كِتَابُ‏:‏ الصَّلَاةِ/حدیث: 315]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 315، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1748، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 716، 2961، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2437، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2230، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20817»