☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
‏(‏199‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ اغْتِسَالِ الْمُغْمَى عَلَيْهِ بَعْدَ الْإِفَاقَةِ مِنَ الْإِغْمَاءِ
Sahih Ibn Khuzaimah
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← غیر فرضی اور غیر واجبی ، مستحب اور صفائی ستھرائی کے لیے غسل کے ابواب کا مجموعہ← ‏(‏199‏)‏ بَابُ اسْتِحْبَابِ اغْتِسَالِ الْمُغْمَى عَلَيْهِ بَعْدَ الْإِفَاقَةِ مِنَ الْإِغْمَاءِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 1
Hadith No.: 257 Sahih Ibn Khuzaimah
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، زَائِدَةُ ، مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَائِشَةَ
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَالَ: نا زَائِدَةُ ، نا مُوسَى بْنُ أَبِي عَائِشَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ ، فَقُلْتُ: أَلا تُحَدِّثِينِي عَنْ مَرِضِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: بَلَى، ثَقُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا، هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ! فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ"، قَالَتْ: فَفَعَلْنَا، فَاغْتَسَلَ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا , هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ:" ضَعُوا لِي مَاءً فِي الْمِخْضَبِ" فَفَعَلْنَا، قَالَتْ: فَاغْتَسَلَ، ثُمَّ ذَهَبَ لِيَنُوءَ فَأُغْمِيَ عَلَيْهِ , ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ:" أَصَلَّى النَّاسُ؟" فَقُلْنَا: لا , هُمْ يَنْتَظِرُونَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَتْ: وَالنَّاسُ عُكُوفٌ فِي الْمَسْجِدِ، يَنْتَظِرُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلاةِ الْعِشَاءِ الآخِرَةِ . ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا عبید اللہ بن عبد اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے عرض کی کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بیماری کے متعلق بیان نہیں کریں گی؟ اُنہوں نے فرمایا کہ کیوں نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟“ ہم نے عرض کی کہ نہیں۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منتظر ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میرے لئے ٹب میں پانی رکھو“ وہ کہتی ہیں کہ تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حُکم کی تعمیل کی۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (جانے کے لئے) کھڑے ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر بیہوشی طاری ہو گئی- پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو افاقہ ہوا تو دریافت فرمایا: ”کیا لوگوں نے نماز پڑھ لی ہے؟ میرے لیے ٹب میں پانی رکھو“ تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حُکم کی تعمیل کی (اور پانی رکھ دیا)، فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غسل کیا پھر کھڑے ہونے لگے تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بے ہوش ہو گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ہوش آیا تو پوچھا: ”کیا لوگوں نے نماز ادا کر لی ہے؟“ ہم نے عرض کی کہ نہیں، اے اللہ کے رسول، وہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انتظار کرہے ہیں۔ وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں، اور لوگ مسجد میں بیٹھے عشاء کی نماز کےلئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انتظار کررہے تھے۔ پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ غُسْلِ التَطْهِيرِ وَالِاسْتِحْبَابِ مِنْ غَيْرِ فَرْضٍ وَلَا إِيجَابٍ/حدیث: 257]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 198، 664، 665، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 418، وابن الجارود فى "المنتقى"، 13، 359، 361، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 123، 257، 258، 1616، 1618، 1620، 1621، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2116، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 512، والترمذي فى (جامعه) برقم: 362، 3496، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1232، 1233، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1483، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5236»