☽ 6 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سر پر پانی ڈالنے سے پہلے، سر کے بالوں کی جڑوں کا پانی سے خلال کرنا اور خلال کرنے کے بعد سر پر تین چُلّو ڈالنا
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← غسل جنابت کے متعلق ابواب کا مجموعہ← سر پر پانی ڈالنے سے پہلے، سر کے بالوں کی جڑوں کا پانی سے خلال کرنا اور خلال کرنے کے بعد سر پر تین چُلّو ڈالنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 242 صحیح ابن خزیمہ
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ، يَصُبُّ مِنَ الإِنَاءِ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَيُفْرِغُ عَلَيْهَا، فَيَغْسِلُهَا، ثُمَّ يَصُبُّ عَلَى شِمَالِهِ فَيَغْسِلُ فَرْجَهُ , وَيَتَوَضَّأُ كوُضُوئِهِ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ يُدْخِلُ كَفَّهُ فِي الإِنَاءِ فَيَقُولُ بِيَدِهِ فِي شَعْرِهِ هَكَذَا، يُخَلِّلُهُ بِيَدِهِ، حَتَّى إِذَا رَأَى أَنَّهُ قَدْ مَسَّ الْمَاءُ بَشَرَتَهُ حَثَى الْمَاءَ عَلَى رَأْسِهِ ثَلاثَ حَثَيَاتٍ، وَأَفْضَلَ فِي الإِنَاءِ فَضْلا، يَصُبُّهُ عَلَيْهِ بَعْدَمَا يَفْرُغُ"
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدناعائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب غسل جنابت کرتےبرتن سےاپنےدائیں ہاتھ پرپانی اُنڈیلتے، اُس پرپانی ڈال کراُسےدھوتے،پھراپنےبائیں ہاتھ پرپانی ڈالتےتوشرم گاہ دھوتے،اورنمازکےلیےاپنے وضو جیسا وضو کرتے۔ پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالتے تو (پانی لیکر) اپنے ہاتھ سے اپنے بالوں میں اس طرح کرتے، اور اپنے ہاتھ سے اُن کا خلال کرتے، حتیٰ کہ جب محسوس کرتے کہ پانی آپ کی جلد تک پہنچ گیا ہے تو اپنے سر پر تین چُلّو ڈالتے اور کچھ پانی برتن میں بچا لیتے جسے فارغ ہو کر اپنے اوپر ڈال لیتے“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ غُسْلِ الْجَنَابَةِ/حدیث: 242]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 248، 251، 258، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 316، ومالك فى (الموطأ) برقم: 138، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 242، 245، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1191، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 227، وأبو داود فى (سننه) برقم: 240، 242، والترمذي فى (جامعه) برقم: 104، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 828، والدارقطني فى (سننه) برقم: 402، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24895»