☽ 9 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
پیشاب کرتے وقت لوگوں سے (زیادہ) دور نہ جانے کی رخصت ہے
صحیح ابن خزیمہ
کتب← صحیح ابن خزیمہ← پیشاب اور پاخانے کے لیے جاتے ہوئے اور ان سے فراغت کے وقت ضروری آداب کا مجموعہ← پیشاب کرتے وقت لوگوں سے (زیادہ) دور نہ جانے کی رخصت ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 52 صحیح ابن خزیمہ
أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، جَرِيرٌ ، مَنْصُورٍ ، أَبِي وَائِلٍ ، حُذَيْفَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: لَقَدْ رَأَيْتُنِي أَتَمَشَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأْنَتَهِي إِلَى سُبَاطَةِ قَوْمٍ، فَقَامَ يَبُولُ كَمَا يَبُولُ أَحَدُكُمْ، فَذَهَبْتُ أَتَنَحَّى مِنْهُ، فَقَالَ:" ادْنُهْ"، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى قُمْتُ عَقِبَهُ حَتَّى فَرَغَ
اردو ترجمہ: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ چلتے ہوئے د یکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم لوگوں کے گھورے (کوڑے کرکٹ کے ڈھیر) پر پہنچے تو کھڑے ہوکر پیشاب کرنے لگے۔ جس طرح تم میں سے کوئی شخص پیشاب کرتا ہے۔ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایک طرف ہٹنے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قریب ہو جاؤ“ میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب ہوگیا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہوگیا (پھر کھڑا رہا) یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (پیشاب کرکے) فارغ ہوگئے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْآدَابِ الْمُحْتَاجِ إِلَيْهَا فِي إِتْيَانِ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ إِلَى الْفَرَاغِ مِنْهَا/حدیث: 52]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 224، 225، 226، 2471، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 273، ابن الجارود فى "المنتقى"، 39، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 52، 61، 63، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1424، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 18، وأبو داود فى (سننه) برقم: 23، والترمذي فى (جامعه) برقم: 13، 13 م 1، 13 م 2، والدارمي فى (مسنده) برقم: 695، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 305، 306، 544، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 491، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18437»