عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، أَبِي الزُّبَيْرِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الْمَخْزُومِيُّ ، سُفْيَانُ
نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ ثَمَانِيًا، وَسَبْعًا جَمِيعًا، قُلْتُ: لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لا يُحْرِجَ أُمَّتَهُ، قَالَ: وَهُوَ مُقِيمٌ مِنْ غَيْرِ سَفَرٍ، وَلا خَوْفٍ" . نَا الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِمِثْلِهِ. وَقَالَ: فِي غَيْرِ خَوْفٍ وَلا سَفَرٍ، وَقَالَ سَعِيدٌ: فَقُلْتُ لابْنِ عَبَّاسٍ: لِمَ فَعَلَ ذَلِكَ؟ قَالَ: أَرَادَ أَنْ لا يُحْرَجَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِهِ، وَهَكَذَا حَدَّثَنَا بِهِ عَبْدُ الْجَبَّارِ مَرَّةً
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ مدینہ منوّرہ میں آٹھ رکعات (ظہر و عصر) اور سات رکعات (مغرب و عشاء) جمع کر کے پڑھی ہیں۔ میں نے عرض کی کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے کیوں کیا۔ اُنہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اُمّت تنگی اور مشقّت میں نہ پڑھ جائے۔ حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم (مدینہ منوّرہ میں) قیام پذیر تھے، سفر اور خوف کی حالت میں نہیں تھے۔ جناب سفیان کی روایت میں بھی یہ الفاظ ہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خوف اور سفر کی حالت میں نہیں تھے۔ جناب سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس طرح نمازوں کو جمع کیوں کیا؟ تو انہوں نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چاہا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی اُمّت کا کوئی شخص تنگی اور تکلیف محسوس نہ کرے ـ جناب عبدالجبار نے بھی ہمیں ایک مرتبہ اس طرح روایت بیان کی تھی ـ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْفَرِيضَةِ فِي السَّفَرِ/حدیث: 971]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 543، 562، 1174، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 705، ومالك فى (الموطأ) برقم: 480، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 967، 971، 972، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1596، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 588، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1210، 1211، 1214، والترمذي فى (جامعه) برقم: 187، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1069، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5614، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1450، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1899»