☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 865
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 865

Q865 References

وَلَا إِرَادَةٍ مِنْهَ لِنُطْقِهَا، لَمْ تُفْسِدْ عَلَيْهِ صَلَاتَهُ وَلَمْ يَجِبْ عَلَيْهِ إِعَادَةُ تِلْكَ الصَّلَاةِ، إِنْ كَانَ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ يَجُوزُ الِاحْتِجَاجُ بِخَبَرِهِ فَإِنَّ فِي الْقَلْبِ مِنْهُ
تو اس کی نماز باطل نہیں ہوگی اور نہ اس نماز کو لوٹانا ضروری ہے۔ اگرچہ قابوس بن ابی ظبیان کی روایت سے دلیل لینا جائز ہے لیکن میرا دل اس سے مطمئن نہیں ہے [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْكَلَامِ الْمُبَاحِ فِي الصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ وَالذِّكْرِ، وَمَسْأَلَةِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا يُضَاهِي هَذَا وَيُقَارِبُهُ/حدیث: Q865]
إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ الْحَكَمِ الْعُرَنِيَّ ، سُفْيَانُ ، قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَسْعُودِ بْنِ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ الْحَكَمِ الْعُرَنِيَّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ قَابُوسِ بْنِ أَبِي ظَبْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى فَخَطَرَتْ مِنْهُ كَلِمَةٌ، قَالَ:" فَسَمِعَهَا الْمُنَافِقُونَ، فَقَالَ: فَأَكْثَرُوا، فَقَالُوا: إِنَّ لَهُ قَلْبَيْنِ، أَلا تَسْمَعُونَ إِلَى قَوْلِهِ وَكَلامِهِ فِي الصَّلاةِ إِنَّ لَهُ قَلْبًا مَعَكُمْ، وَقَلْبًا مَعَ أَصْحَابِهِ، فَنَزَلَتْ يَأَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَلا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ، إِلَى قَوْلِهِ: مَا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِنْ قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ سورة الأحزاب آية 1 - 4"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منیٰ میں نماز پڑھائی (تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بھول گئے اور) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زبان سے ایک کلمہ نکل گیا۔ تو منافقوں نے اُسے سن لیا اور اُنہوں نے خوب باتیں بنائیں۔ وہ کہنے لگے کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دو دل ہیں، کیا تم نے نماز میں اُن کی بات اور کلام کو نہیں سنا۔ اُن کا ایک دل تمہارے ساتھ ہوتا ہے اور ایک دل اپنے صحابہ کے ساتھ ہے۔ تو یہ آیات نازل ہوئیں۔ «‏‏‏‏يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ اتَّقِ اللَّهَ وَلَا تُطِعِ الْكَافِرِينَ وَالْمُنَافِقِينَ ۗ ....‏ مَّا جَعَلَ اللَّهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَيْنِ فِي جَوْفِهِ» ‏‏‏‏ [ سورة الأحزاب: 1-4 ] ”اے نبی، اللہ سے ڈرتے رہیے اور کافروں اور منافقوں کی اطاعت نہ کیجیئے بیشک اللہ سب کچھ جاننے والا خوب حُکم والا ہے، اور اُس کی اتباع کیجئے جو آپ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کے رب کی طرف سے آپ ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) پر وحی کی جاتی ہے، بیشک جو تم کرتے ہو اللہ اُس سے خوب با خبر ہے ـ اور (آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) اللہ پر توکل کیجیے اور اللہ بطور کارساز کافی ہے ـ اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دودل نہیں رکھے ـ“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْكَلَامِ الْمُبَاحِ فِي الصَّلَاةِ وَالدُّعَاءِ وَالذِّكْرِ، وَمَسْأَلَةِ الرَّبِّ عَزَّ وَجَلَّ وَمَا يُضَاهِي هَذَا وَيُقَارِبُهُ/حدیث: 865]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 865، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 3576، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3199، 3199 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2449»
← Previous Hadith (864) Back to Bab Next Hadith → (866)