بُنْدَارٌ ، عَائِشَةَ ، بُنْدَارٌ
نا نا بُنْدَارٌ ، نا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: رَأَيْتُ عَائِشَةَ : " تُسَلِّمُ وَاحِدَةً" . نا بُنْدَارٌ ، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ، نا عُبَيْدُ اللَّهِ، بِهَذَا مِثْلَهُ، وَزَادَ: وَلا تَلْتَفِتُ عَنْ يَمِينِهَا وَلا، عَنْ شِمَالِهَا
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو ایک سلام پھیرتے ہوئے دیکھا ہے۔ امام ابوبکر رحمہ اللہ اپنے استاد محترم جناب بندار کی سند سے سیدنا عبید اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت بیان کرتے ہیں، اور اس میں یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ اور وہ (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا) سلام پھیرتے وقت اپنی دائیں اور بائیں جانب التفات نہیں کرتی تھیں۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 732]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 730، 732، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3035، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 3090»