☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 654
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 654
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ ، ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، أَبَا النَّضْرِ ، عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةُ
نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْكُوفِيُّ ، سَكَنَ الْفُسْطَاطَ، قَالا: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا النَّضْرِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، يَقُولُ: قَالَتْ عَائِشَةُ زَوْجِ النَّبِيِّ: فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ مَعِي عَلَى فِرَاشِي، فَوَجَدْتُهُ سَاجِدًا رَاصًّا عَقِبَيْهِ، مُسْتَقْبِلا بِأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ الْقِبْلَةَ، فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ:" أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَبِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ، وَبِكَ مِنْكَ، أُثْنِيَ عَلَيْكَ لا أَبْلُغُ كُلَّ مَا فِيكَ" فَلَمَّا انْصَرَفَ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" يَا عَائِشَةُ، أَخَذَكِ شَيْطَانُكِ؟"، فَقَالَتْ: أَمَا لَكَ شَيْطَانٌ؟ قَالَ: " مَا مِنْ آدَمَيٍّ إِلا لَهُ شَيْطَانٌ"، فَقُلْتُ: وَأَنْتَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" وَأَنَا، وَلَكِنِّي دَعَوْتُ اللَّهَ عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ (ایک رات) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو موجود نہ پایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ساتھ میرے بستر پر تشریف فرما تھے۔ (میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو تلاش کیا تو) میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سجدے کی حالت میں پایا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی ایڑیاں خوب ملائی ہوئی تھیں اور انگلیوں کے کناروں کو قبلہ رُخ کیا ہوا تھا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ دعا مانگ رہے تھے: «‏‏‏‏أَعُوْذُ بِرِضَاكَ مِنْسَخَطِكَ، وَبِعَفْوِكَ مِنْ عُقُوْبَتِكَ، وبِكَ مِنْكَ، أَثْنٰي عَلَيْكَ، لَا أَبْلُغُ كُلَّ مَا فِيْكَ» ‏‏‏‏ ”اے اللہ، میں تیرے غصّے اور ناراضگی سے تیری خوشنودی کی پناہ میں آتا ہوں، میں تیرے عذاب سے تیری بخشش کی پناہ میں آتا ہوں، میں تجھ سے تیری پناہ کا طلب گار ہوں۔ میں تیری تمام خوبیوں کی حمدوثنا کر نے سے قاصر ہوں۔“ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”اے عائشہ تجھے تیرے شیطان نے پریشان کر دیا تھا۔“ تو انہوں نے دریافت کیا، کیا آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا شیطان نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان کا ایک شیطان ہے۔“ میں نے عرض کی کہ اے اللہ کے رسول، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بھی شیطان ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں میرا بھی ہے لیکن میں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی تو وہ اطاعت گزار اور فرماں بردار ہو گیا ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 654]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 485، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 654، 655، 671، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1932، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 812، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 169، وأبو داود فى (سننه) برقم: 879، والترمذي فى (جامعه) برقم: 739، 3493، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1389، 3841، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 620، والدارقطني فى (سننه) برقم: 513، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24950»
← Previous Hadith (653) Back to Bab Next Hadith → (655)