يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، جَرِيرٌ ، عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، عُقْبَةَ بْنَ عَمْرٍو أَبَا مَسْعُودٍ
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ سَالِمٍ الْبَرَّادِ ، قَالَ: أَتَيْنَا عُقْبَةَ بْنَ عَمْرٍو أَبَا مَسْعُودٍ ، فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا عَنْ صَلاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَقَامَ بَيْنَ أَيْدِينَا فِي الْمَسْجِدِ، وَكَبَّرَ، فَلَمَّا رَكَعَ كَبَّرَ، وَوَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَجَعَلَ أَصَابِعَهُ أَسْفَلَ مِنْ ذَلِكَ، ثُمَّ جَافَى بِمِرْفَقَيْهِ ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا رَأَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت سالم البراد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا ابومسعود اور سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تو ہم نے عرض کی کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نماز (کی کیفیت) بیان فرمائیے۔ تو وہ ہمارے سامنے مسجد میں کھڑے ہو گئے (اور نماز پڑھ کر دکھانے لگے) اُنہوں نے «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، پھر جب رُکوع کیا تو «اللهُ أَكْبَرُ» کہا، اور اپنی دونوں ہتھیلیاں اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھیں۔ اور اپنی اُنگلیوں کو اُن کے نیچے (پنڈلی کے بالائی حصّے پر) رکھا، پھر اُنہوں نے کہنیوں کو (پہلوؤں سے) دور کیا، پھر (آخر میں) فرمایا کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 598]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 598، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 821، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1035، وأبو داود فى (سننه) برقم: 863، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1343، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2793، 2813، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17351»