☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 561
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 561

Q561 References

ضِدُّ قَوْلِ بَعْضِ أَهْلِ الْجَهْلِ مِمَّنْ لَا يَفْهَمُ الْعِلْمَ مِنْ أَهْلِ عَصْرِنَا مِمَّنْ زَعَمَ أَنَّ السَّجْدَةَ عِنْدَ قِرَاءَةِ السَّجْدَةِ فِي الصَّلَاةِ الْمَكْتُوبَةِ غَيْرُ جَائِزَةٍ‏.‏
ہمارے عہد کے کچھ جہلا کے دعوے کے خلاف جو علم کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور کہتے ہیں کہ فرض نماز میں آیت سجدہ تلاوت کرنے پر سجدہ کرنا جائز نہیں ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: Q561]
إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الشَّهِيدِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، وَأَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعَجَلِيُّ ، الْمُعْتَمِرُ ، أَبِي ، بَكْرٌ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الشَّهِيدِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى الصَّنْعَانِيُّ ، وَأَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعَجَلِيُّ ، قَالُوا: نا الْمُعْتَمِرُ ، قَالَ الشَّهِيدِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي ، قَالَ: وَحَدَّثَنِي بَكْرٌ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلاةَ الْعَتَمَةِ، وَقَرَأَ: إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، فَسَجَدَ، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ قَالَ: سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" . وَقَالَ الصَّنْعَانِيُّ: عَنْ أَبِيهِ، وَزَادَ فِي آخِرِ الْخَبَرِ: فَلا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ. وَقَالَ أَبُو الأَشْعَثِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ، فَسَجَدَ بِهَا، فَلا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
حضرت ابورافع بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاﺀ کی نماز پڑھی، انہوں نے «‏‏‏‏إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ» ‏‏‏‏ [ سورة الإنشقاق ] کی تلاوت کی تو سجدہ کیا۔ میں نے اُن سے عرض کی کہ یہ کیسا سجدہ ہے؟ اُنہوں نے فرمایا، میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے اس سورت میں سجدہ کیا ہے۔ صنعانی نے اپنے والد سے روایت کرتے ہوئے آخر میں ان الفاظ کا اضافہ بیان کیا ہے کہ میں ہمیشہ اس سورت میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے (قیامت والے دن) ملاقات کرلوں۔“ ابوالاشعث کہتے ہیں کہ «‏‏‏‏عن ابيه عن بكر بن عبدالله» ‏‏‏‏ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سورت میں سجدہ کیا لہٰذا میں ابوالقاسم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ملاقات کرنے تک مسلسل اس سورت میں سجدہ کرتا رہوں گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 561]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 766، 768، 1074، 1078، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 578، ومالك فى (الموطأ) برقم: 697، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 554، 555، 559، 561، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2761، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 960، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1407، 1408، والترمذي فى (جامعه) برقم: 573، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1058، 1059، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3783، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1526، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7261»
← Previous Hadith (560) Back to Bab Next Hadith → (562)