عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَالِكٍ ، وَابْنِ لَهِيعَةَ ، ابْنِ الأَسْوَدِ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، أُمِّ سَلَمَةَ
نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْغَافِقِيُّ ، نا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، وَابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ الأَسْوَدِ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: شَكَوْتُ أَوِ اشْتَكَيْتُ، فَذَكَرْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" طُوفِي مُرُورَ النَّاسِ وَأَنْتِ رَاكِبَةٌ"، قَالَتْ: فَطُفْتُ عَلَى جَمَلٍ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي إِلَى صُقْعِ الْبَيْتِ، فَسَمِعْتُهُ يَقْرَأُ فِي الْعِشَاءِ الآخِرَةِ وَهُوَ يُصَلِّي بِالنَّاسِ وَالطُّورِ، وَكِتَابٍ مَسْطُورٍ" . قَالَ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَقَالَ أَبُو الأَسْوَدِ: يَقْرَأُ وَيُرَتِّلُ إِذَا قَرَأَ، إِلا أَنَّ مَالِكًا، قَالَ: يُصَلِّي إِلَى جُنْبِ الْبَيْتِ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں (دورانِ حج) بیمار ہوگئی تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کے پیچھے پیچھے سواری پر سوار ہوکر طواف کرلو۔ آپ فرماتی ہیں کہ میں نے اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیت اللہ کی طرف رُخ کرکے نماز پڑھ رہے تھے، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو لوگوں کو نماز پڑھاتے ہوئے عشاء کی نماز میں سورہ «وَالطُّورِ، وَكِتَابٍ مَّسْطُورٍ» [ سورة الطور ] پڑھتے ہوئے سنا۔ ابن لہیعہ کہتے ہیں کہ ابوالاسود فرماتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب تلاوت فرماتے تو خوب ٹھہر ٹھہر کر تلاوت فرماتے تھے۔ مالک نے یہ الفاظ روایت کئے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بیت ﷲ کے پہلو میں نماز پڑھ رہے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 523]
تخریج الحدیث
«أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 464، 1619، 1633، 4853، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1276، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1371، وابن الجارود فى "المنتقى"، 508، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 523، 2776، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3830، 3833، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2925، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1882، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2961، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9339، 9482، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27128»