☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 436
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 436

Q432 References

وَأَنَّ اللَّهَ- عَزَّ وَجَلَّ- إِنَّمَا أَرَادَهُ بِقَوْلِهِ‏:‏ ‏ [‏فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ‏) ‏؛ لِأَنَّ الْكَعْبَةَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَإِنَّمَا أُمِرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمِينَ أَنْ يُصَلُّوا إِلَى الْكَعْبَةَ إِذِ الْقِبْلَةُ إِنَّمَا هِيَ الْكَعْبَةُ لَا الْمَسْجِدُ كُلُّهُ، إِذِ اسْمُ الْمَسْجِدِ يَقَعُ عَلَى كُلِّ مَوْضِعٍ يُسْجَدُ فِيهِ‏.‏
اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان مبارک (فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ) اپنا چہرہ مسجد حرام کی طرف موڑ لیجیے سے مراد کعبہ شریف ہے کیونکہ کعبہ شریف مسجد حرام میں ہے-اور اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مسلمانوں کو کعبہ شریف کی طرف منہ کرکے نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے کیونکہ قبلہ صرف کعبہ شریف ہے پوری مسجد حرام نہیں،کیونکہ مسجد کا اطلاق تو اس پوری جگہ پر ہوتا ہے جہاں سجدہ کیا جاتا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: Q432]
وَفِي خَبَرِ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: ثُمَّ صُرِفَ إِلَى الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ، جَاءَ مُنَادِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ إِلَى الْكَعْبَةِ". قَدْ خَرَّجْتُ هَذِهِ الأَخْبَارَ كُلَّهَا فِي كِتَابِ الصَّلاةِ الْكَبِيرِ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَدَلَّتْ هَذِهِ الأَخْبَارُ كُلُّهَا عَلَى أَنَّ الْقِبْلَةَ إِنَّمَا هِيَ الْكَعْبَةُ. وَفِي خَبَرِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ انْطَلَقَ رَجُلٌ إِلَى أَهْلِ قُبَاءَ، فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أُمِرَ أَنْ يُصَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ عُمَارَةَ بْنِ أَوْسٍ، قَالَ: فَأَشْهَدُ عَلَى إِمَامِنَا أَنَّهُ تَوَجَّهَ هُوَ وَالرِّجَالُ وَالنِّسَاءُ نَحْوَ الْكَعْبَةِ. وَفِي خَبَرِ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: لَمَّا وُجِّهَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْكَعْبَةِ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کعبہ شریف کی طرف پھیر دیا گیا۔ اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا اعلان کرنے والا آیا اور اُس نے اعلان کیا کہ بلاشبہ قبلہ، کعبہ شریف کی طرف پھیر دیا گیا ہے۔ میں نے یہ تمام احادیث کتاب الصلاة الكبير میں بیان کی ہیں، امام ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ یہ تمام احادیث اس بات کی دلیل ہیں کہ قبلہ صرف کعبہ شریف ہی ہے۔ سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کی روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ ایک شخص اہل قبا کے پاس گیا اور کہا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کعبہ شریف کی طرف مُنہ کر کے نماز پڑھنے کا حُکم دے دیا گیا ہے۔ اور سیدنا عمارہ بن اوس رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے اما م کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ اس نے اور مردوں اور عورتوں نے کعبہ شریف کی طرف مُنہ کر کے نماز پڑھی ہے۔ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت میں ہے کہ جب رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کعبہ شریف کی طرف مُنہ کرنے کا حُکم دیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جُمَّاعُ أَبْوَابِ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ/حدیث: 436]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 527، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 436، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4680، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3/2، وأحمد فى (مسنده) برقم: 3221»
← Previous Hadith (435) Back to Bab Next Hadith → (437)