☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 2955
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 2955
مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، أَبُو الْعَوَّامِ وَهُوَ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ، مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْعَوَّامِ وَهُوَ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ , حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَةَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عِلاقَةَ ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَهُوَ يَخْطُبُ جَاءَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّهُ نَسِيَ أَنْ يَرْمِيَ، قَالَ: " ارْمِ وَلا حَرَجَ"، ثُمَّ أَتَاهُ آخَرُ، فَقَالَ: إِنَّهُ نَسِيَ أَنْ يَطُوفَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" طُفْ وَلا حَرَجَ"، ثُمَّ أَتَاهُ آخَرُ، فَقَالَ نَسِيتُ أَنْ أَذْبَحَ، قَالَ:" اذْبَحْ وَلا حَرَجَ"، فَمَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ يَوْمَئِذٍ، إِلا قَالَ:" لا حَرَجَ"، وَقَالَ:" لَقَدْ أَذْهَبَ اللَّهُ الْحَرَجَ، إِلا امْرَأً اقْتَرَضَ مِنْ مُسْلِمٍ فَذَاكَ حَرَجٌ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا اسامہ بن شریک رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں حجۃ الوداع میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس حاضر تھا جبکہ آپ خطبہ ارشاد فرما رہے تھے، آپ کے پاس ایک شخص آیا تو اُس نے عرض کیا کہ وہ کنکریاں مارنا بھول گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی حرج نہیں اب مار لو “ پھر ایک اور شخص آپ کے پاس حاضر ہوا تو اُس نے عرض کیا کہ وہ طواف کرنا بھول گیا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب طواف کرلو کوئی حرج نہیں “ پھر ایک اور شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر کہنے لگا کہ میں قربانی کرنا بھول گیا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اب قربانی کرلو اور کوئی گناہ نہیں ہے۔“ آپ سے اُس دن جس چیز کے بارے میں بھی پوچھا گیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی گناہ نہیں“ اور آپ نے فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالی نے (ان کاموں کی ترتیب میں غلطی کے) گناہ کو معاف کر دیا ہے سوائے اُس شخص کے جو مسلمان شخص کی غیبت کرتا ہے تو یہ گناہ ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ أَفْعَالٍ اخْتَلَفَ النَّاسُ فِي إِبَاحَتِهِ لِلْمُحْرِمِ، نَصَّتْ سُنَّةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ دَلَّتْ عَلَى إِبَاحَتِهَا/حدیث: 2955]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2955، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 478، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 415، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3855، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2038، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2672، 3436، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19617، 21215، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18744»
← Previous Hadith (2954) Back to Bab Next Hadith → (2956)