مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، شُعْبَةُ ، الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ مَوَالِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَى الصَّدَقَةِ، فَقَالَ لِي: اصْحَبْنِي، فَقُلْتُ: لا، حَتَّى آتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَسْأَلُهُ قَالَ: فَأَتَاهُ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ: " إِنَّا لا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ، وَإِنَّ مَوَالِيَ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِهِمْ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بنی مخزوم کے ایک شخص کو زکوٰۃ کی وصولی کے لئے روانہ فرمایا تو اُس نے مجھ سے کہا کہ میرے ساتھ چلو۔ میں نے کہا کہ نہیں، حتّیٰ کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر آپ سے اجازت لے لوں۔ کہتے ہیں کہ میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک ہمارے لئے زکوة کا مال حلال نہیں ہے اور کسی قوم کے آزاد کردہ غلام اسی قوم میں شمار ہوتے ہیں۔ “ [صحيح ابن خزيمه/جماع أَبْوَابِ ذِكْرِ السِّعَايَةِ عَلَى الصَّدَقَةِ/حدیث: 2344]
تخریج الحدیث
«اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2344، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3293، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1473، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2611، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1650، والترمذي فى (جامعه) برقم: 657، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2912، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24386»