☽ 6 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 2043
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 2043
مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، عُبَيْدُ اللَّهِ ، سُفْيَانَ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلابَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْعِجْلِيُّ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ وَهُوَ يَتَغَدَّى , فَقَالَ:" ادْنُهْ". قَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. فَقَالَ:" ادْنُهْ أُحَدِّثْكَ عَنِ الصِّيَامِ , إِنَّ اللَّهَ قَدْ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصِّيَامَ وَشَطْرَ الصَّلاةِ , وَعَنِ الْحُبْلَى أَوِ الْمُرْضِعِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ الأَنْصَارِيُّ هُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا جبکہ آپ اُس وقت کھانا کھا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ” کھانے کے قریب ہو جاؤ۔“ اُس نے عرض کی کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”کھانے کے قریب ہو جاؤ (اور کھالو) میں تمہیں روزے کے بارے میں بتاتا ہوں۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مسافر کو روزہ اور آدھی نماز معاف کر دی ہے اور حاملہ اور دودھ پلانے والی عورت سے بھی (روزہ معاف کر دیا ہے)۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ انس بن مالک انصاری سے مراد عبداللہ بن مالک کے خاندان کا ایک فرد ہے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خادم خاص مراد نہیں ہیں)۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2043]
تخریج الحدیث
«انظر الحديث السابق، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2042، 2043، 2044، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2273، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2408، والترمذي فى (جامعه) برقم: 715، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1667، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5570، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19352»
← Previous Hadith (2042) Back to Bab Next Hadith → (2044)