أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، قَتَادَةُ بْنُ دِعَامَةَ الْبَصْرِيُّ ، الْحَسَنِ ، ثَوْبَانَ
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ ، وَيَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، عَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنِي قَتَادَةُ بْنُ دِعَامَةَ الْبَصْرِيُّ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ ثَوْبَانَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ: " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: فَكُلُّ مَا لَمْ أَقُلْ إِلَى آخِرِ هَذَا الْبَابِ: إِنَّ هَذَا صَحِيحٌ , فَلَيْسَ مِنْ شَرْطِنَا فِي هَذَا الْكِتَابِ، وَالْحَسَنُ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ ثَوْبَانَ. قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا الْخَبَرُ خَبَرُ ثَوْبَانَ عِنْدِي صَحِيحٌ فِي هَذَا الإِسْنَادِ
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”سینگی لگانے اور سینگی لگوانے والے کا روزہ کھل گیا ہے۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ اس باب کے آخر تک ہر وہ روایت جس کے بارے میں میں نے یہ نہیں کہا کہ یہ حدیث صحیح ہے۔ تو وہ حدیث ہماری اس کتاب کی شرط کے مطابق نہیں ہے۔ امام حسن بصری رحمه الله نے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ سے احادیث نہیں سنیں، امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ کی یہ حدیث میرے نزدیک اس سند سے صحیح ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1984]
تخریج الحدیث
«صحيح، أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 425، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1962، 1963، 1983، 1984، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3532، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1563، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2367، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1680، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8376، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22804»