☽ 7 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sahih Ibn Khuzaimah

Hadith No.: 1878
Books← Sahih Ibn Khuzaimah← Chapters← Bab← Hadith No. 1878
مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَيَّاضٍ ، سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ فَيَّاضٍ بَصْرِيٌّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَنْبَسَةَ وَهُوَ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُسْرٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ بُسْرٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " إِذَا صَلَّى الْجُمُعَةَ خَرَجَ مِنَ الْمَسْجِدِ قَدْرًا طَوِيلا، ثُمَّ رَجَعَ إِلَى الْمَسْجِدِ فَيُصَلِّي مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُصَلِّيَ". فَقُلْتُ لَهُ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ لأَيِّ شَيْءٍ تَصْنَعُ هَذَا؟ قَالَ:" لأَنِّي رَأَيْتُ سَيِّدَ الْمُرْسَلِينَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا يَصْنَعُ" يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَلا هَذِهِ الآيَةَ: فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاةُ فَانْتَشِرُوا فِي الأَرْضِ وَابْتَغُوا مِنْ فَضْلِ اللَّهِ سورة الجمعة آية 10 إِلَى آخِرِ الآيَةِ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عبداللہ بن بسر بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھی سیدنا عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ جب وہ نماز جمعہ ادا کرلیتے تو مسجد سے نکل کر بہت دور تشریف لے جاتے۔ پھر وہ مسجد میں واپس آتے اور جتنی نماز اللہ تعالیٰ اُن کے لئے مقدر کرتا وہ ادا کرتے۔ تو میں نے اُن سے عرض کی کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے آپ یہ کام کیوں کرتے ہیں؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ کیونکہ میں نے سید المرسلین نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ایسا کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ اور یہ آیت تلاوت کی «‏‏‏‏فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلَاةُ فَانتَشِرُوا فِي الْأَرْضِ وَابْتَغُوا مِن فَضْلِ اللَّهِ» ‏‏‏‏ [ سورة الجمعة: 10 ] ”پھر جب نماز پوری ہو جائے تو تم زمین میں پھیل جاؤ اور اللہ کا فضل تلاش کرو اور اللہ کو کثرت سے یاد کرو، تاکہ تم فلاح پاؤ۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1878]
تخریج الحدیث
«اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1878، وانفرد به المصنف من هذا الطريق» ‏‏‏‏
← Previous Hadith (1877) Back to Bab Next Hadith → (1879)