يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ ، السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، مُعَاوِيَةُ
نا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءِ بْنِ أَبِي الْخُوَارِ ، أَنَّ نَافِعَ بْنَ جُبَيْرٍ، أَرْسَلَهُ إِلَى السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ يَسْأَلُهُ عَنْ شَيْءٍ رَآهُ مِنْهُ مُعَاوِيَةُ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَهُ فِي الْمَقْصُورَةِ، فَقُمْتُ لأُصَلِّيَ مَكَانِي، فَقَالَ لِي:" لا تَصِلْهَا بِصَلاةٍ حَتَّى تَمْضِيَ أَمَامَ ذَلِكَ أَوْ تَتَكَلَّمَ ؛ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِذَلِكَ"
Translation: محمد اجمل بھٹی حفظہ اللہ
جناب عمر بن عطا ءبن ابوالخوار بیان کرتے ہیں کہ مجھے نافع بن جبیر نے جناب سائب بن یزید کی خدمت میں اس چیز کے بارے میں سوال کرنے کے لئے بھیجا جو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے اس سے دیکھی تھی۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ محراب میں نماز جمعہ ادا کی۔ پھر میں اپنی جگہ پر نفل نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا۔ تو اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ جمعہ کی نماز کے ساتھ نفل نماز مت ملاؤ حتّیٰ کہ تم اُس جگہ سے آگے بڑھ جاؤ یا بات چیت کرلو۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا حُکم دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 1868]
تخریج الحدیث
«تقدم۔۔۔، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 883، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1705، 1867، 1868، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1129، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3098، 3099، 6025، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17141»